نئی دہلی 18ستمبر: پرائم منسٹر نریندر مودی کی سالگرہ کے موقع پر، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ، روسی صدر ولادیمیر پوتن، اور اب یورپی یونین کی سربراہ ارسلا وان ڈیر لیین نے ان سے بات کی، انہیں سالگرہ کی مبارک باد دی۔ لیکن ہر گفتگو میں روس یوکرین جنگ کا ذکر ہوا۔ ایسا لگتا ہے کہ سالگرہ کے بہانے عالمی لیڈر، یوکرین کے بحران کو ہندوستان کی مدد سے حل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ہندوستان کا کردار خاص ہے کیونکہ اسے روس یا یوکرین سے کسی چیز کی ضرورت نہیں ہے۔ پی ایم نریندر مودی کے دونوں ممالک کے لیڈروں کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں۔ وہ دنیا کے واحد لیڈر ہیں جو پوتن کو جنگ ختم کرنے پر راضی کر سکتے ہیں۔ سب سے پہلے، ٹرمپ کے بارے میں بات کرتے ہیں. ٹرمپ نے پی ایم مودی کو فون کیا اور انہیں سالگرہ کی مبارکباد دی۔ انھوں نے کہا کہ سالگرہ مبارک ہو، میرے دوست!اور دونوں نے ہند۔امریکہ تجارتی معاہدے پر تبادلہ خیال کیا۔ لیکن روس اور یوکرین کا موضوع بھی سامنے آیا۔ انہوں نے کہا کہ روس ۔یوکرین جنگ کو رکوانے کی کوشش میں مدد کرنے کے لیے پی ایم مودی کا شکریہ۔ کہانی یہاں سے بدل جاتی ہے۔ اسٹریٹجک امور کے ماہرین کا خیال ہے کہ، روس کے ساتھ ہندوستان کے دیرینہ تعلقات کی وجہ سے ٹرمپ یوکرین امن مذاکرات میں ہندوستان کو شامل کرنا چاہتے ہیں۔









