پٹنہ، 29 مئی (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے آج پٹنہ میں جے پرکاش نارائن ہوائی اڈے کے نئے ٹرمینل کا افتتاح کیا اور بہٹاہوائی اڈے کے نئے سول انکلیو کا سنگ بنیاد رکھا۔مسٹر مودی کا جمعرات کو جے پرکاش نارائن ہوائی اڈہ پہنچنے پر گورنر عارف محمد خان، وزیر اعلیٰ نتیش کمار اور دونوں نائب وزرائے اعلیٰ سمراٹ چودھری اور وجے کمار سنہا کے ساتھ دیگر معززین نے استقبال کیا۔ اس موقع پر مرکزی وزراءنتیا نند رائے اور گری راج سنگھ بھی موجود تھے۔وزیر اعظم نے اپنی آمد کے فوراً بعد جے پرکاش نارائن ہوائی اڈے کی نئی ٹرمینل عمارت کا افتتاح کیا۔ انہوں نے بہٹا ایئرپورٹ کے نئے سول انکلیو کا بھی سنگ بنیاد رکھا۔وزیر اعظم نریندر مودی نے پٹنہ ہوائی اڈے کے نئے ٹرمینل اور بہٹاہوائی اڈے پر نئے سول انکلیو کا افتتاح کرنے کے بعد اپنا روڈ شو شروع کیا۔ اس دوران لوگوں کی بڑی تعداد نے ترنگا لہرا کر وزیر اعظم کا استقبال کیا۔یہ استقبال خاص طور پر آپریشن سندور میں مسلح افواج کی کامیاب قیادت اور جرات کو خراج تحسین کے طور پر دیکھا گیا۔قابل ذکر ہے کہ 22 اپریل 2025 کو پہلگام میں دہشت گردانہ حملے جس میں 26 سیاح ہلاک ہوئے تھے ، کے بعد پاکستان میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پرجوابی کارروائی کرتے ہوئے یہ آپریشن کیا گیا تھا۔ آپریشن سندورکے بعد وزیر اعظم مودی کا بہار کا یہ پہلا دورہ ہے۔ اس سے پہلے، پہلگام حملے کے بعد بہار کے اپنے پچھلے دورے کے دوران، مسٹر مودی نے مدھوبنی سے دہشت گردوں اور ان کے سازش کاروں کو خبردار کیا تھا کہ انہیں ان کے تصور سے بھی کہیں زیادہ سخت سزا دی جائے گی
یونس کے بیان پر ہندوستان نے برہمی کا اظہار کیا
نئی دہلی 29 مئی (یواین آئی) ہندوستان نے آج بنگلہ دیش کی عبوری حکومت کے چیف ایڈوائزر محمد یونس کے اس بیان پر ناراضگی کا اظہار کیا جس میں انہوں نے کہا کہ بنگلہ دیش کے مسائل کی وجہ ہندوستان کا آمرانہ رویہ ہے۔جب یہاں ایک باقاعدہ بریفنگ میں محمد یونس کے بیان پر تبصرہ کرنے کو کہا گیا تو وزارت خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے کہا کہ بنگلہ دیش کے اندر جو بھی صورتحال ہے، اس کی ذمہ داری وہاں کی حکومت ہے۔ ایسا بیان دینا مسئلہ کو حل کرنے کی بجائے کسی اور سمت موڑنا ہے۔ اس سے کوئی حل نہیں نکلے گا۔