بھوپال 10ستمبر: وزیر اعلیٰ ڈاکٹر موہن یادو نے کہا ہے کہ مدھیہ پردیش میں پیدا ہونے والی آرگینک کاٹن کی کئی ممالک میں مانگ ہے۔ ریاست ٹیکسٹائل ہب بننے کی جانب بڑھ رہی ہے۔ وزیر اعظم مسٹرنریندر مودی نے ملک میں 7 پی ایم متراپارکس کو منظوری دی ہے، جن میں سے وزیر اعظم مسٹرمودی پہلے پی ایم متراپارک کا بھومی پوجن کرنے کے لیے 17 ستمبر کو دھارمیں ضلع آ رہے ہیں۔ وزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادو نے صنعت کاروں سے اپیل کی ہے کہ وہ مدھیہ پردیش ائیں ، ریاستی حکومت پی ایم مترا پارک میں سرمایہ کاروں کو ہر ممکن مدد اور سہولت فراہم کرے گی۔ دھار کا پی ایم مترا پارک ہندوستان کی صنعتی ترقی کے سفر میں ایک اہم جہت کا اضافہ کرے گا۔ وزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادو بدھ کو کولکتہ کے جے ڈبلیو میریٹ ہوٹل میں سرمایہ کاری کے امکانات پر انٹرایکٹو سیشن سے خطاب کر رہے تھے۔ وزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادو نے صنعت کاروں کے انٹرایکٹو سیشن میں مدھیہ پردیش کو سرمایہ کاری اور صنعتی ترقی کے لیے سب سے قابل اعتماد اور مواقع سے بھرپور ریاست قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ مدھیہ پردیش کی اسٹریٹجک جغرافیائی پوزیشن، ملک کے وسط میں واقع ہونے کی وجہ سے بہترین کنیکٹیویٹی، عالمی معیار کا بنیادی ڈھانچہ اور صنعتی امن اسے صنعت کاروں کے لیے مثالی سرمایہ کاری مقام بناتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ پارک ریاست کے ٹیکسٹائل اور گارمنٹس سیکٹر کو عالمی معیار پر لے جانے کے ساتھ روزگار اور معاشی ترقی میں نئی جہتیں کھولے گا۔
وزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادو نے کہا کہ مدھیہ پردیش کی خالص اورآرگینک کاٹن کی پیداواری صلاحیت اسے ٹیکسٹائل سرمایہ کاری کے لیے خاص بناتی ہے۔ پی ایم مترا پارک کے ذریعہ ریاست میں پیداوار اور پروسیسنگ کے اعلیٰ معیارات قائم ہوں گے، جس سے سرمایہ کاروں کو فوائد کے ساتھ روزگار کے مواقع بھی یقینی ہوں گے۔ انہوں نے صنعت کاروں کو یقین دلایا کہ ریاست میں سرمایہ کاری مستحکم، شفاف اور محفوظ ماحول میں کی جا سکتی ہے۔ وزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادو نے صنعت کاروں سے اپیل کی کہ آئیے ہم عزم کریں کہ سودیشی کو اپنائیں گے، ہر شعبہ میں خود کفیل بنیں گے اور وزیر اعظم مسٹرمودی کے ‘میک ان انڈیا’ اور ترقی یافتہ ہندوستان کے عزم کو پوری طاقت کے ساتھ پورا کریں گے۔وزیراعلیٰ ڈاکٹر یادو نے کولکتہ کی خوشحال ثقافتی اور فکری روایت کا احترام کرتے ہوئے کہا کہ سوامی وویکانند، نیتا جی سبھاش چندر بوس اور رویندرناتھ ٹیگور جیسی عظیم شخصیات نے ملک کو ایک نئی سمت دی۔ انہوں نے کہا کہ یہ متاثر کن تاریخ اور دانشورانہ روایت صنعتی دنیا کے لیے ایک تحریک ہے اور مدھیہ پردیش کی صنعتی ترقی نیزسرمایہ کاری کے ویزن سے جڑی ہوئی ہے۔
وزیر اعلیٰ نے صنعت کاروں سے کہا کہ کولکتہ جیسے تاریخی اور فکری مرکز کے ساتھ بات چیت سے ریاست میں سرمایہ کاری کے لیے جوش اور نئی توانائی ملتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریاست میں ترقی یافتہ صنعتی کاریڈور،لاجسٹک ہب اور جدید انفراسٹرکچر سرمایہ کاروں کو مضبوط مسابقتی فوائد فراہم کرتے ہیں۔ سڑک، ریل اور ہوائی نیٹ ورکس کے ذریعہ پورے ملک میں مصنوعات اور خدمات کی فراہمی آسانی سے اور تیزی کی جا سکتی ہیں۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ریاست میں سرمایہ کاروں کو آسان طریقہ کار، قابل رسائی پالیسیوں اور فعال حکومتی تعاون کے ذریعہ کاروبار کو بڑھانے کا پورا موقع ملتا ہے۔
وزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادو نے مدھیہ پردیش کی سرمایہ کاری پالیسیوں پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ریاست میں صنعت کاروں کو ہر طرح کی سہولت، آسانی اور تحفظ فراہم کیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریاست میں صنعتی امن کو یقینی بنایا گیا ہے اور کسی قسم کی ہڑتال یا خلل کی وجہ سے سرمایہ کاری متاثر نہیں ہوتی ہے۔ انہوں نے صنعتی دنیا کو یقین دلایا کہ مدھیہ پردیش میں فیکٹری لگانا اور چلانا آسان ہے اور ریاست وسط میں ہونے کی وجہ سے پورے ملک میں اپنی مصنوعات اور خدمات کی فراہمی آسانی سے کی جاسکتی ہے