بھوپال:18؍اکتوبر:(پریس ریلیز )لکھنؤ، اتر پردیش میں آج سماج وادی پارٹی کے قومی دفتر میں پارٹی کے قومی سکریٹری جناب سفیان قریشی صاحب کی قیادت میں پیرزادہ توقیر نظامی نے اتر پردیش کے متوقع وزیراعلیٰ، سماج وادی پارٹی کے قومی صدر اور مقبول رہنما محترم اکھلیش یادو جی سے نہایت خوشگوار ملاقات کی۔ اس موقع پر سماجی اور سیاسی امور پر تبادلہ خیال ہوا۔ جناب سفیان قریشی صاحب نے پیرزادہ توقیر نظامی کو سماج وادی پارٹی کی رکنیت دلائی۔ بتایا گیا ہے کہ انہیں جلد ہی ایک اہم ذمہ داری سونپی جائے گی اور وہ اتر پردیش کے انتخابات میں اہم کردار ادا کریں گے۔