صاحب اعظمی اسراریہ کی بھوپال آمد
بھوپال ۔10/ اگست: پیر طریقت حضرت الحاج مصباح الحق خان صاحب اعظمی اسراری ( چشتی، مجددی ، نقشبندی ، شاذلی) مد ظلہ العالی کی بھوپال تشریف آوری پر آپ کے روحانی فیوض و برکات سے نوازنے اور رشد و ہدایت کا نور پھیلانے کے لئے روحانی محفل منعقد ہوگی۔ روحانی محفل میں 11/ اگست دوپہر 3بجے خواتین کو بیت فرمائیں گے، جبکہ 12/ اگست کو مرد حضرات کو بعد نماز مغرب بیت اور سبق دیا جائے گا ۔ یہ روحانی محفل کملا پارک واقع خانقاہ اسراریہ میں منعقد ہوگی۔ تمام لوگوں سے درخواست ہے کہ اس روحانی محفل میں شریک ہو کر فیوض حاصل کریں۔









