لکھنو2اپریل: اتر پردیش کے غازی آباد ضلع کے لونی میں نگر پالیکا کے وارڈ نمبر-16 کی وکاس کُنج سی بلاک کالونی کے لوگوں نے شراب کے ٹھیکے کے احتجاج میں منگل کو دوسرے دن بھی دھرنا-مظاہرہ جاری رکھا۔ اس دوران لوگوں نے اپنے گھروں کو فروخت کرنے اور منتقلی کے پوسٹر چسپاں کر دیئے۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ اگر جلد ہی ٹھیکہ بند نہیں کیا گیا تو گھروں کو فروخت کرکے وہ لوگ چلے جائیں گے۔ لوگوں نے ضلع مجسٹریٹ کو خط لکھ کر ٹھیکہ بند کرانے کی گُہار لگائی ہے۔ کالونی میں صبح سے شام تک خواتین نے دھرنا-مظاہرہ کیا۔ اس کے بعد دیر شام تک سبھی عورتیں اپنے اپنے گھر چلی گئیں۔ گھر پر جاکر سبھی لوگوں نے اپنے مکانوں پر پوسٹر چسپاں کیے۔ ان پر لکھا کہ یہ گھر فروخت کے لیے ہے، کیونکہ ہمارے نزدیک شراب کا ٹھیکہ کھل رہا ہے۔ اس کے بعد ہماری بہنیں-بیٹیاں غیر محفوظ ہو جائیں گی، ہم یہاں سے منتقلی کر رہے ہیں۔ لوگوں نے بتایا کہ بیہٹا حاجی پور نہگر کے کنارے شراب کا نیا ٹھیکہ شروع کر دیا گیا ہے۔ اس سے کالونی میں نشے کی عادت، چوری، گالی گلوج جیسے واقعات بڑھ جائیں گے۔