بھوپال:16؍ستمبر:(پریس ریلیز)چندر شیکھر تیواری کے متنازعہ بیان پر راجدھانی بھوپال میں تمام مذاہب کے لوگ آج متحد ہو کر پولس کمشنر کے دفتر پہنچے اور تیواری کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست پیش کی۔ اس موقع پر سینئر ایڈوکیٹ سید ساجد علی، سابق میئر دیپ چند یادو، پروشوتم گپتا، شیلیندر مسکورے، شیلیندر شیلی، رنویر سنگھ وزیر، راجیش سلوراج، کانگریس لیڈر محسن علی خان، رئیسہ ملک، توقیر نظامی، ایڈوکیٹ شعیب (شنا بھائی) سمیت تقریباً تین سو لوگ موجود تھے۔دفتر پہنچنے سے پہلے ہی پولیس نے پورے علاقے میں سخت حفاظتی انتظامات کیے اور رکاوٹیں لگا کر لوگوں کے داخلے کو کنٹرول کیا۔ اس دوران کانگریس لیڈر محسن علی خان اور پولیس انتظامیہ کے درمیان گرما گرم بحث ہوئی۔ محسن علی خان نے پولیس پر سنگین الزامات لگاتے ہوئے کہا کہ “یہ پولیس کمشنر کا دفتر نہیں بلکہ آر ایس ایس اور بی جے پی کا دفتر لگتا ہے، ہمیں اندر جانے سے کیوں روکا جا رہا ہے؟ ہم نہ تو جھنڈے اور بینر لائے ہیں اور نہ ہی نعرے لگا رہے ہیں،









