ناٹول (سوئزرلینڈ)، 27 مئی (یواین آئی) ہندوستانی پیرا ایتھلیٹس سمیت انتل اور مہندر گرجر نے ورلڈ پیرا ایتھلیٹکس گرینڈ پریکس 2025 میں مردوں کے نیزہ پھینکنے کے مقابلوں کے دوزمروں میں طلائی تمغے جیتے۔ہندوستانی کھیل اتھارٹی (سائی) سے موصولہ معلومات کے مطابق پیرالمپکس میں دوہرا طلائی تمغہ جیتنے والے سمیت انتل نے ناٹول ورلڈ پیرا ایتھلیٹکس گرینڈ پریکس 2025 میں مردوں کی ایف-64 کیٹیگری میں 72.35 میٹر نیزہ پھینک کر پہلی پوزیشن حاصل کی۔مہندر گرجر نے ایف-42 کلاس میں 61.17 میٹر نیزہ پھینک کر عالمی ریکارڈ بنانے کے ساتھ طلائی تمغہ جیتا۔
انہوں نے ابتدائی دو کوششوں میں 56.11 اور 55.51 میٹر نیزہ پھینکا۔واضح رہے کہ سوئزرلینڈ کے ناٹول میں 23 سے 26 مئی تک ورلڈ پیرا ایتھلیٹکس گرینڈ پریکس 2025 کا انعقاد کیا گیا تھا۔