کولمبو:10؍فروری:پاکستان نے ٹی20 ورلڈ کپ میں مسلسل دوسری کامیابی حاصل کر لی ہے۔ ٹیم نے منگل کو اپنے تیسرے میچ میں امریکا کو 32 رنز سے شکست دی۔ اس فتح کے ساتھ ہی پاکستان گروپ اے کی پوائنٹس ٹیبل میں سرفہرست آ گیا ہے۔
کولمبو کے ایس ایس سی اسٹیڈیم میں امریکا نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کا فیصلہ کیا۔ پاکستان نے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 190 رنز بنائے۔ ہدف کے تعاقب میں امریکا کی ٹیم 20 اوورز میں 5 وکٹوں پر 158 رنز ہی بنا سکی۔
امریکا کی جانب سے شبھم رنجنے نے 51 رنز کی اننگز کھیلی، جبکہ اوپنر شیان جہانگیر 49 رنز بنا کر نصف سنچری سے محروم رہے۔ پاکستان کی طرف سے عثمان طارق نے 3 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ شاداب خان کے حصے میں 2 وکٹیں آئیں۔
پاکستانی اوپنرز میں ساحِبزادہ فرحان نے 73 اور بابر اعظم نے 46 رنز بنائے۔ امریکا کی جانب سے شیڈلی وان شالکوائک نے 4 وکٹیں حاصل کیں۔