لوزان (سوئٹزرلینڈ)، 23 جولائی (یو این آئی) ہاکی نیوزی لینڈ کی جانب سےگزشتہ ماہ ایف آئی ایچ ہاکی نیشنز کپ جیتنے کے باوجود اگلے ایچ آئی ایچ ہاکی پرو لیگ مینز سیزن میں شرکت نہ کرنے کے اپنے فیصلے سے انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن (ایف آئی ایچ) کو آگاہ کرنے کے بعد، ایف آئی ایچ نے نیشنز کپ کے رنر اپ یعنی پاکستان کو 26-2025 پرو لیگ ایڈیشن میں شامل ہونے کی دعوت دی ہے۔پاکستان ہاکی فیڈریشن کو 12 اگست کی ڈیڈ لائن دی گئی ہے کہ وہ ایف آئی ایچ کو دعوت قبول کرنے یا مسترد کرنے کے اپنے فیصلے سے آگاہ کرے۔ڈچ خواتین اور مردوں کی دونوں ٹیموں کو 2024-25 ایف آئی ایچ ہاکی پرو لیگ میں چیمپئن قرار دیا گیا تھا۔









