ایم پی اردو اکیڈمی کے زیر اہتمام بالاگھاٹ میں سلسلہ اور تلاش جوہر کے تحت مشہور شاعر کبیر انصاری کو منسوب ادبی اور شعری نشست کا انعقاد آج

0
1

بھوپال:16؍نومبر:(پریس ریلیز) مدھیہ پردیش اردو اکادمی، محکمہ ثقافت کے زیر اہتمام ضلع ادب گوشہ، بالاگھاٹ کے ذریعے’سلسلہ اور تلاش جوہر‘ کے تحت مشہور شاعر کبیر انصاری کو موسوم شعری و ادبی نشست کا انعقاد 17 نومبر 2024کو دوپہر 1:00 بجے، گورنمنٹ جٹاشنکر کالج، بالا گھاٹ میں ضلع کوآرڈینیٹر اشوک سنہاسنے کے تعاون سے کیا جائے گا۔
اردو اکادمی کی ڈائریکٹر ڈاکٹر نصرت مہدی نے پروگرام کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ گزشتہ سال کی طرح اس سال بھی مدھیہ پردیش اردو اکادمی کے ذریعے اپنے ضلع کوآرڈینیٹرس کے تعاون سے’سلسلہ‘کے تحت ریاست کے سبھی اضلاع میں شعری و ادبی نشستیں منعقد کرنے کا سلسلہ شروع کیا جارہا ہے. اس سال ضلع وار سلسلہ اور تلاشِ جوہر پروگرام اُس ضلع کے مرحوم تخلیق کاروں اور مجاہدین آزادی کو موسوم ہیں۔ اکادمی کے ذریعے سبھی ضلعوں میں اپنے کوآرڈینیٹروں کے تعاون سے ایسی ہستیوں کے نام تلاش کرکے ان کی یاد میں پروگرام منعقد کیے جارہے ہیں۔ اس سلسلے کا نوواں پروگرام 17 نومبرے کو بالاگھاٹ میں منعقد ہورہا ہے جس میں بالاگھاٹ ضلع کے ماتحت آنے والے سبھی گاؤوں، تحصیلوں اور بستیوں کے ایسے سینئر شعرا و ادبا اپنی تخلیقات پیش کریں گے جنہیں اکادمی کے اسٹیج پر پیش کش کا موقع بہت کم ملا ہے۔
بالاگھاٹ ضلع کے کوآرڈینیٹر اشوک سنہاسنے نے بتایا کہ منعقدہ ادبی و شعری دو اجلاس پر مبنی ہوگی۔ پہلے اجلاس میں دوپہر 1:00بجے تلاش جوہر کا انعقاد کیا جائے گا جس میں ضلع کے نئے تخلیق کار فی البدیہہ مقابلے میں حصہ لیں گے. دوسرے اجلاس میں دوپہر 3:00 بجے سلسلہ کے تحت شعری و ادبی نشست کا انعقاد کیا جائے گا جس میں بالاگھاٹ کے مشہور کبیر انصاری کے فن و شخصیت پر راکیش سنہاسنے گفتگو کرکے انھیں خراج عقیدت پیش کریں گے. اس نشست میں جو شعرا اور ادبا اپنی تخلیقات پیش کریں گے ان میں خصوصی مدعو شعراء کے طور پر سیونی کے استاد شاعر خلیق الزماں سحر اور جبلپور کے سینئر شاعر سراج آغازی کے نام شامل ہیں اور مقامی شعراء و ادبا میں ڈاکٹر شتیش چلے، اجے کمار پانڈے، ذوالفقار الفقار علی سیفی، سنجے کمار پانڈے، کرشن کمار مشرا، رانی ناگپورے، پریتی کا مبلے برکھا، جبرائیل قریشی شاداب“، سونا جین، انوج تیواری ”ظفر “ آر۔ کے۔ جمہارے ”سفر“، ساجد خیرو، پریم پرکاش تر پا تھی، ڈاکٹر کشور سونوانے ”انیس“ وغیرہ کے نام شامل ہیں۔
سلسلہ ادبی و شعری نشست کی نظامت کے فرائض اشوک سنہاسنے انجام دیں گے۔
ڈاکٹر نصرت مہدی نے بالاگھاٹ کے تمام محبان ادب سے پروگرام میں شرکت کی درخواست کی ہے۔