بنگلورو، 4 مئی (یو این آئی) انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں اورنج کیپ کے لئے جاری مقابلہ کے درمیان رائل چیلنجرز بنگلورو کے شاندار بلے باز وراٹ کوہلی نے سائی سدرشن کو شکست دے کر ایک بار پھر اورنج کیپ حاصل کر لی ہے۔ آئی پی ایل 2025 میں ہر دوسرے میچ کے بعد اورنج کیپ کے حقدار بدل رہے ہیں۔ فی الحال وراٹ کوہلی نے ہفتہ کو کھیلے گئے میچ میں اورنج کیپ دوبارہ حاصل کر لی ہے۔ اس سے قبل جمعہ کو بی سائی سدھرسن نے کوہلی سے اورنج کیپ چھین لی تھی، لیکن کوہلی نے ایم چناسوامی اسٹیڈیم میں سی ایس کے کے خلاف 33 گیندوں میں 62 رن بنا کر یہ کیپ دوبارہ حاصل کر لی۔ دونوں بلے بازوں کے درمیان رن میں بہت کم فرق رہا ہے۔ کوہلی نے 11 اننگز میں 505 رن بنائے ہیں جبکہ سائی سدرشن کے 504 رن ہیں۔ سدرشن نے کوہلی سے ایک اننگز کم کھیلی ہے۔ ان دونوں کے علاوہ اب تک کے سب سے زیادہ رن بنانے والوں کی فہرست میں ممبئی انڈینز کے بلے باز سوریہ کمار یادو (475) رن، گجرات ٹائٹنز کے جوس بٹلر (470) رن، گجرات کے شبھمن گل (465) رن، راجستھان رائلز کے یشسوی جیسوال (439) رن اور لکھنؤ سپر جائنٹس کے نکولس پورن (404) رن ساتویں نمبر پر ہیں۔