بھوپال:16؍اگست:یوم ازادی 15 اگست کے مبارک موقع پر 15 اگست کی شامِ سابق پر جشنِ آزادی کے ضمن میں شعری نشست کا انعقاد گلستانِ ادب بھوپال کی جانب سے بزم کے روح رواں جناب نواب ممتاز صاحب کی پیشکش پر کیا گیا ۔ اس شعری نشست کی صدارت محترم ظفر صہبائی صاحب نے فرمائی اور بطور مہمان خصوصی جناب سید رفیق علی صاحب سماج سیوی تشریف فرما رہے ۔ یہ شعری نشست بھوپال کے مقتدر ادبی رہنما جناب سید طہ پاشا صاحب کے دولت کدے پر منعقد ہوئی۔ اس شعری نشست میں صدر محترم کے علاوہ محترم فاروق انجم ۔ عارف علی عارف ۔ قاضی ملک نوید ۔ ساجد پریمی ۔ سرور حبیب ۔ شعیب علی شاد ۔ خلیل اسلم قریشی ۔ مبارک شاہین ۔ فاضل فیض فرحان منظر ۔ نعمان غازی ۔ کملیش نور ۔ اشفاق انصر ۔ طہ الحسینی نے بطور شاعر شرکت فرمائی ۔ سبھی شعراء کرام نے حب الوطنی پر بہترین و منتخب کلام پیش کر کے وطن سے اپنی بیحد و بے حساب محبت کا اظہار کیا ۔ شعراء کرام کے علاوہ سامعین حضرات میں سینئیر صحافی سید علیم بزمی ۔ ثمین الظفر صدیقی شیخ محمد صدیق صاحب نواب ممتاز صاحبان شریک رہے اور سبھی شعراء کو داد و تحسین سے نوازا ۔ بزم کے روح رواں جناب نواب ممتاز صاحب نے تمام مہمانان کا استقبال کرتے ہوئے ترنگا کا بیج لگایا یوں مانئے پورا ہال آزادی کے ماحول میں رنگا ہوا تھا ۔شعری نشست کی بہترین اور خوبصورت نظامت کے لیے تمام شرکاء نے شعیب علی شاد صاحب کو دلی مبارکباد پیش کی اور سید طہ پاشا صاحب کا دلی شکریہ ادا کیا اور ان کی سرپرستی کے لیے اللہ رب العزت سے دعا کی کہ وہ صحت مند اور سلامت رہیں اور یوں ہی ادبی پروگرامز کی سرپرستی فرماتے رہیں ۔اخر میں جناب نواب ممتاز صاحب نے سبھی کا صمیمِ قلب سے شکریہ ادا کیا ۔