بھوپال:12؍جون:وزیر اعظم مسٹر نریندر مودی کی قیادت والی مرکزی حکومت کے 12 سال مکمل ہونے کے موقع پر ملک گیر’’ وشواس ، وکاس اور جن کلیان کے 12سال‘‘ (اعتماد، ترقی اور عوامی فلاح کے 12 سال) کے عنوان سے عظیم عوامی رابطہ مہم چلائی جا رہی ہے۔ نریلا اسمبلی حلقے میں مدھیہ پردیش حکومت کے وزیر امداد باہمی مسٹر وشواس کیلاش سارنگ کی قیادت میں وسیع عوامی رابطہ مہم کا انعقاد کیا گیا۔مہم کے تحت مسٹر سارنگ نے نریلا اسمبلی حلقے کے مختلف بوتھوں پر پہنچ کر شہریوں سے براہِ راست گفتگو کی۔ انہوں نے مرکزی حکومت کی عوامی فلاحی اسکیموں، ترقیاتی کاموں اور گزشتہ 12 برسوں میں ملک میں آنے والی تبدیلیوں کی معلومات عوام تک پہنچائی۔ عظیم عوامی رابطہ مہم کے دوران مسٹر سارنگ نے کارکنان اور عوامی نمائندوں کے ساتھ گھر گھر جا کر شہریوں سے رابطہ کیا اور پردھان منتری آواس یوجنا، آیوشمان بھارت یوجنا، اجولا یوجنا، کسان سمان ندھی، جل جیون مشن اور امرت 2.0 سمیت مختلف اسکیموں کے فوائد سے متعلق معلومات فراہم کیں۔وزیرمسٹر سارنگ کی رہنمائی میں نریلا اسمبلی حلقے کے مختلف علاقوں میں عوامی فلاحی کیمپوں کا بھی انعقاد کیا گیا۔ ان کیمپوں میں اہل مستحقین کو مختلف سرکاری اسکیموں کے فوائد فراہم کیے گئے۔ سنبل یوجنا، صحت، بیمہ، پنشن اور دیگر سماجی تحفظ کی اسکیموں سے متعلق خدمات مہیا کی گئیںاورشہریوں کے مسائل کے حل کے لیے بھی اقدامات کیے گئے۔
وزیرمسٹر سارنگ نے کہا کہ وزیر اعظم مسٹر نریندر مودی کی قیادت میں گزشتہ 12 برسوں کے دوران بھارت نے ترقی، بہتر طرزِ حکمرانی اور عوامی فلاح کے نئے معیار قائم کیے ہیں۔ ملک کی معیشت، بنیادی ڈھانچے، ڈیجیٹل خدمات، غریبوں کی فلاح و بہبود اور عالمی وقار میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے۔