دبئی، 10 جولائی (یو این آئی) عمان اکتوبر میں ہونے والے ٹی20 ورلڈ کپ ایشیا اور ایسٹ ایشیا پیسیفک کوالیفائر کی میزبانی کرے گا۔عمان میں ہونے والے آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ ایشیا اور ایسٹ ایشیا پیسیفک کوالیفائر میں نو ٹیمیں شرکت کریں گی۔ 12 سے 17 اکتوبر تک جاری رہنے والے اس ٹورنامنٹ کے لئے ان نو ٹیموں کوتین تین کے تین گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے اور ہر گروپ سے ٹاپ دو ٹیمیں سپر سکس راؤنڈ میں پہنچیں گی۔2024 کے ذیلی علاقائی کوالیفائرز کویت، ملیشیا، متحدہ عرب امارات، قطر، جاپان اور ساموا، نیپال، پاپوا نیو گنی اور میزبان ٹیم اگلے سال ہونے والے آئی سی سی مینزٹی20 ورلڈ کپ میں تین مقامات کے لیے مقابلہ کریں گی۔ان ٹیموں میں سے عمان، نیپال، پاپوا نیو گنی اور متحدہ عرب امارات اس سے قبل مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شرکت کر چکے ہیں۔
یہ ٹورنامنٹ 10 دن تک جاری رہے گا، جس میں گروپ مرحلے کے میچز 8 سے 10 اکتوبر تک ہوں گے۔ سپر سکس مرحلے کے اختتام پر، ٹاپ تین ٹیمیں ہندوستان اور سری لنکا میں ہونے والے مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 میں اپنی جگہ پکی کریں گی۔گروپ 1 میں متحدہ عرب امارات، ملائیشیا اور قطر شامل ہیں جبکہ گروپ 2 میں نیپال اور کویت کے ساتھ ساتھ مشرقی ایشیا پیسفک کی ابھرتی ہوئی طاقت جاپان شامل ہے۔ میزبان عمان پاپوا نیو گنی اور ساموا کے ساتھ گروپ 3 میں ہے۔دریں اثنا ایسٹ ایشیا پیسیفک خواتین کی ٹیم کے ، ٹی20 ورلڈ کپ 2026 میں آغاز کا بھی اعلان کر دیا گیا ہے، جو ستمبر میں ہونے والے کوالیفائنگ ایونٹ کے ذریعے ہوگا۔آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ ای اے پی کوالیفائر 9 – 15 ستمبر تک سووا، فجی میں منعقد ہوگا۔ میزبان ٹیم کوالیفائر کے لیے وانواتو، پاپوا نیو گنی، انڈونیشیا، جاپان، ساموا، کک آئی لینڈ اور فلپائن کا خیرمقدم کرے گی۔فائنل سے قبل ٹیموں کو چارچار کے دو گروپس میں تقسیم کیا جائے گا جہاں فاتح ٹیم آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ گلوبل کوالیفائر کے لیے کوالیفائی کر ے گی۔