نئی دہلی 13فروری: ہندوستانی فوج نے 12 فروری 2026 کو ’اگنی ویر بھرتی 2026‘ سے متعلق آفیشیل نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ اس بھرتی کے تحت ملک بھر کے غیر شادی شدہ مرد و خواتین امیدواروں سے آن لائن درخواست طلب کیے گئے ہیں۔ نوٹیفکیشن اگنی ویر جنرل ڈیوٹی (جی ڈی)، ٹیکنیکل، کلرک/اسٹور کیپر ٹیکنیکل اور ٹریڈس مین سمیت 25 ہزار سے زیادہ عہدے بھرے جائیں گے۔ خواہش مند امیدوار 13 فروری 2026 سے آفیشیل پورٹل کے ذریعہ آن لائن درخواست کر سکتے ہیں اور مقررہ تاریخ کے اندر اپنا فارم جمع کر سکتے ہیں۔اگنی ویر جنرل ڈیوٹی (جی ڈی) کے لیے امیدوار کا دسویں درجہ پاس ہونا لازمی ہے۔ اس میں مجموعی طور پر کم از کم 45 فیصد نمبرات اور ہر سبجیکٹ میں 33 فیصد نمبرات ہونے چاہئیں۔ اگنی ویر ٹکنیکل کے لیے امیدواروں کا بارہویں سائنس سبجیکٹ (فیزکس، کیمسٹری، ریاضی اور انگریزی) کے ساتھ پاس ہونا ضروری ہے، جس میں مجموعی طور پر 50 فیصد نمبرات اور ہر سبجیکٹ میں کم از کم 40 فیصد نمبرات ہوں۔
یا پھر دسویں کے ساتھ 2 سال کا آئی ٹی آئی کورس کیا ہو۔ اگنی ویر کلرک/ایس کے ٹی عہدہ کے لیے امیدوار کا بارہویں کسی بھی سبجیکٹ سے کم از کم 60 فیصد نمبرات کے ساتھ پاس ہونا اور ہر سبجیکٹ میں کم از کم 50 فیصد نمبرات ہونا ضروری ہے۔ ساتھ ہی انگریزی اور ریاضی/آڈٹ سبجیکٹ بھی لازم ہیں۔ اسی طرح اگنی ویر ٹریڈس مین عہدہ کے لیے امیدواروں کا آٹھویں یا دسویں جنرل طریقے سے پاس ہونا اور ہر سبجیکٹ میں کم از کم 33 فیصد نمبرات ہونا لازم قرار دیے گئے ہیں۔