عمان، 27 مارچ (یو این آئی) ہندوستانی پہلوان نتیش نے ایشین ریسلنگ چیمپئن شپ کے 97 کلو گرام گریکو رومن زمرے میں امانبردی اگاممیدوف کو شکست دے کر کانسی کا تمغہ جیتا۔ اس چمپئن شپ میں ہندوستان کا یہ دوسرا تمغہ ہے۔عمان، اردن میں بدھ کو کھیلے گئے میچ میں 22 سالہ نتیش نے تکنیکی برتری کی بنیاد پر ترکمانستان کے امانبردی اگامیدوف کو 9-0 سے شکست دے کر ہندوستان کے لیے دوسرا تمغہ حاصل کیا۔اس سے قبل نتیش نے قزاخستان کے الیاس کو 9-0 سے شکست دی تھی لیکن سیمی فائنل میں انہیں اولمپک چیمپئن ایران کے محمد ہادی کے ہاتھوں 0-9 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔قابل ذکر ہے کہ منگل کو ہندوستانی پہلوان سنیل کمار نے 87 کلوگرام زمرے میں کانسی کا تمغہ جیتا تھا۔