ماؤنٹ مونگانوئی، 5 اپریل (یو این آئی) کپتان مائیکل بریسویل (59) کی دھماکہ خیز نصف سنچری اور بین سیئرس کے چار وکٹوں کی بدولت نیوزی لینڈ نے ہفتہ کے روز بارش کی وجہ سے روکے گئے تیسرے ون ڈے میں پاکستان کو 43 رن سے شکست دے دی۔گیلے فیلڈ کی وجہ سے میچ کو 42 اوورز تک محدود کر دیا گیا، جس میں نیوزی لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے آٹھ وکٹوں پر 264 رنز بنائے جس کے جواب میں پاکستان کی ٹیم 221 رنز پر آؤٹ ہو گئی۔بریسویل نے 40 گیندوں پر 59 رنز کی اننگز کھیلی۔ بائیں ہاتھ کے بلے باز نے اپنی اننگ میں ایک چوکا اور چھ چھکے لگائے۔ نوجوان اوپنر رائس ماریو نے اپنی 58 رنز کی اننگ سے متاثر کیا، جبکہ ڈیرل مچل (53 گیندوں پر 43) نے بلے سے اپنی جارحانہ فارم جاری رکھا۔پاکستان کا باؤلنگ اٹیک توازن رکھنے کے باوجود کیویز کے رنز کی رفتار کو روکنے میں ناکام رہا۔ عاقب جاوید نے 62 رنز کے عوض 4 وکٹیں حاصل کیں۔ 265 رنز کے تعاقب میں پاکستان دباؤ کا شکار ہوا۔ سیئرس نے تیز رفتار اسپیل میں 35 رنز دے کر 4 وکٹیں حاصل کیں جس سے مہمانوں کے نچلے آرڈر کا حوصلہ پست ہوگیا۔ جیکب ڈفی نے بھی دو اہم وکٹیں حاصل کیں جن میں محمد رضوان (37) بھی شامل ہیں۔اس نے درمیانی اوورز میں کچھ امیدیں جگائیں۔ پاکستان کی جانب سے بابر اعظم نے 58 گیندوں پر تیز رفتار 50 رنز بنائے لیکن ان کے آؤٹ ہونے سے ٹیم کی تباہی ہوئی۔ ایک وقت پاکستان کے سات وکٹوں پر 212 رنز تھے۔ آخری تین کھلاڑی ٹیم کے اسکور میں صرف نو رنز کا اضافہ کر سکے۔