لکھنؤ:17مارچ(یواین آئی) سماج وادی پارٹی(ایس پی) سربراہ اکھلیش یادو نے کہا کہ بی جے پی کی منفی سیاست سماج میں بحران اور دوریاں پیدا کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی جےپی نے ایگلو ۔انڈینس کا ریزرویشن ختم کردیا۔ کسانوں کو پریشان کرنے کے لئے کالے قانون لائے۔ نوٹ بندی سے ہر شہری کو پریشان کیا۔ جی ایس ٹی سے چھوٹے دوکانداروں، کاروباریوں اور تاجروں کو پریشان کیا۔ مذہب۔ ذات کی ت سیاست کی اور اب وقف کی سیاست کررہی ہے۔ یادو نے کہا کہ دراصل بی جے پی کو یہ ڈر ہے کہ ان کا جو بھی 5۔10 فیصدی سخت گیر حامی ہیں اسے کیسے خوش کر کے بچایا۔بنایا جاسکے نہیں تو بی جےپی کے لئے 1۔2سیٹ کے بھی لالے پڑجائیں گے۔ بی جےپی کا صفایاہونا طے ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی نفرت، تقسیم اور جھوٹ کی سیاست کرتی ہے۔ بی جےپی کسان، نوجوان، پی ڈی اے مخالف ہے۔ عوام کو دھوکہ دے رہی ہے۔ جمہوری اداروں کو کمزور کررہی ہے۔ آئین اور جمہوریت کو نقصان پہنچارہی ہے۔ یادو نے کہا کہ سماج وادی پارٹی پی ڈی اے کو متحد کر بی جے پی کی منفی سیاست کو پست کرے گی۔ پی ڈی اے 90فیصدی عوام کی یکتا کا نام ہے۔ پی ڈی اے آئین اور ریزرویشن کی ڈھال ہے۔ بی جےپی پی ڈی اے کے خلاف لگاتار سازش کررہی ہے۔ پی ڈی اے سماج بی جےپی کی سازشوں کو سمجھ رہا ہے۔ آنے والے الیکشن میں یہ ایک بار پھر بی جےپی کو سبق سکھائے گا۔