ایک مطالعہ آل انڈیا قومی ایکتا کے نام

0
1

نام کتاب: آل انڈیا ایکتا فورم کیا اور کیوں؟
مصنف: مفکر ملک و ملت حضرت مولانا خلیل الرحمن سجاد نعمانی صاحب دامت برکاتہم العالیہ
جو حضرات ہمارے پیارے ملک بھارت کے احوال سے واقف ہیں اور روز مرہ کے حالا ت و واقعات پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں، مظلوموں اور کمزوروں کی بے بسی و لاچاری محسوس کر رہے ہیں، آئے دن ان کو ظلم وتشدد کا نشانہ بنایا جانا ان کے حقوق کی پامالی کرنا پھر عدل وانصاف کے نام پر قانون کی دھجیاں اڑانا اور عام لوگوں کا امن انصاف کے لیے ترسنا اپنی سر کی آنکھوں سے دیکھ رہے ہیں، وہ حضرات بھی جو ملک و ملت اور مظلوم و پسماندہ لوگوں کو عدل وانصاف کے سایہ تلے دیکھنا چاہتے ہیں، پیاے ملک میں امن و سلامتی بحال کرنا چاہتے ہیں، ظلم بربریت کا خاتمہ اور ظالم قیادت سے نجات چاہتیہیں وہ اس کتاب (آل انڈیا ایکتا فورم کیا اور کیوں؟) کا مطالعہ ضرور کریں اسے بار بار پڑھیں اور سمجھنے کی کوشش کریں۔
اس کتاب میں جواب ہے ہر اس سوال کا جو پیارے ملک بھارت اور اس کے مظلوم اور کمزور لوگوں کے مستقبل کو لے کر جو حضراتِ مفکرین مدبرین علماء صلحاء اور دانشورانِ قوم و ملت فکر مند ہیں بے چین ہیں کہ کس طرح اس ملک کی قیادت و سیادت امن پسند قائدین کے ہاتھ میں آئے کس طرح اس کے باسی ظالم حکمرانوں کے چنگل سے نجات پائیں، اس کتاب میں اس شخص کا بھی جواب ہے جس کے دل و دماغ میں اس ملک کے روشن مستقبل کا چراغ گل ہو گیا ہے۔ کیونکہ اس کتاب کے ذریعہ آپ کو رہبری ملے گی سیرت سے اور حضراتِ صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کے حالات سے، قرآن سے اور حضراتِ انبیاء کرام علیہم الصلاۃ والسلام کے واقعات سے پچھلی قوموں کی تاریخ سے،اور سیکڑوں اکابرین بزرگوں کے تجربوں سے، تو بے چین دلوں کو مطمئن کرنے والی رہنمائی حاصل کیجیے اور حضرت والا دامت برکاتہم العالیہ کے شاندار مشن کا حصہ بنیے اور ملک و ملت کا تابناک مستقبل تعمیر کیجئے۔
ع۔ یہ چمن معمور ہوگا نغمۂ توحید سے فقط