بھوپال:09؍ستمبر:راجدھانی بھوپال کے عارف نگرواقع دارالعلوم زینت القرآن میں ملک کانوعمرنعت خواں شاعر ہمزہ عیاض بجنوری کی تشریف آوری ہوئی۔دارالعلوم زینت القرآن جوگزشتہ 20سالوں سے بروز شنبہ خواتین کااصلاحی وتربیتی پروگرام دوپہر12تا01بجے منعقد کررہاہے۔گزشتہ بروز سنیچراس پروگرام میں نعت نبی کے نذرانہ عقیدت پیش کیااورناظرین کومحظوظ کیا۔ وہیں ناظم دارالعلوم مولاناعبدالحفیظ نے اس ننھے منے نعت خواں کی حوصلہ افزائی فرمائی اورنیک خواہشات پیش کرتے ہوئے فرمایاکہ اللہ تعالی امت کی نسلوں میں ایسے نعت خواں وشاعر پیدافرمائے اورہرطرح کے شرورفتن سے اس بچے کی حفاظت فرمائے۔









