ملاں پور 30 مئی (یو این آئی)آئی پی ایل میںا ٓج کھیلے گئے ایلیمینیٹرمیچ میںممبئی انڈینس کی طرف سے دئے گئے 229رن کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے گجرات ٹائٹنز نے 1.12اوور میں دووکٹ کے نقصان پر 130رن بنالئے تھے اوراسے جیت کے لئے خبرلکھے جانے تک باقی بچے 8اوور میں 99رن درکارتھے۔ گجرات کی طرف سے سائی سدرشن 77 اورواشنگٹن سندر43بناکر بلے بازی کررہے تھے۔ کپتان شبھ من گل صرف ایک ہی رن بناکرآؤٹ ہوگئے،اس کے علاوہ کشل مینڈش20رن بناکرآؤٹ ہوئے۔ قبل ازیں روہت شرما (81)، جانی بیرسٹو (47) کی شاندار اننگز کی بدولت ممبئی انڈینز نے جمعہ کو انڈین پریمیئر لیگ کے ایلیمینیٹر میچ میں گجرات ٹائٹنز کو 229 رن کا ہدف دیا۔آج ممبئی انڈینس کے کپتان ہاردک پانڈیا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ بیٹنگ کے لیے اتری روہت شرما اور جانی بیرسٹو کی اوپننگ جوڑی نے اچھی شروعات کی اور پہلی وکٹ کے لیے 84 رن جوڑے۔ آٹھویں اوور میں سائی کشور نے جانی بیرسٹو کو جیرالڈ کوٹزی کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کراکر گجرات کو پہلی کامیابی دلائی۔ بیرسٹو نے 22 گیندوں میں تین چھکے اور چار چوکے لگا کر (47) رن بنائے۔ اس کے بعد سوریہ کمار یادو 20 گیندوں میں تین چھکے اور ایک چوکا لگا کر (33) رن بنا کر سائی کشور کا شکار بنے۔ 17ویں اوور میں پرسدھ کرشنا نے روہت شرما کو آؤٹ کر کے گجرات ٹائٹنز کو بڑی کامیابی دلائی۔ روہت شرما نے 50 گیندوں پر چار چھکوں اور نو چوکوں کی مدد سے (81) رن کی اننگز کھیلی۔ تلک ورما چوتھی وکٹ کے طور پر 11 گیندوں میں (25) رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔ ممبئی انڈینز نے مقررہ 20 اووروں میں پانچ وکٹ کے نقصان پر 228 رن کا بڑا اسکور بنایا۔ کپتان ہاردک پانڈیا نے نو گیندوں میں تین چھکے لگا کر (22 ناٹ آؤٹ) رن کی دھماکہ خیز اننگز کھیلی۔گجرات ٹائٹنز کی جانب سے سائی کشور اور پرسدھ کرشنا نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔ محمد سراج نے ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔