بھوپال 14نومبر : ایم پی حج کمیٹی کے ملازم محمد ابرار خان کے ذریعہ ماسٹرس گیمس ایسو سی ایشن مدھیہ پردیش کے ذریعہ اُجین میں منعقد ایٹھلیٹکس مقابلہ 2025 میں بہترین مظاہرہ کرتے ہوئے +40 میں ہیمر تھرو اور شاٹ پٹ میں پہلا مقام حاصل کرتے ہوئے گولڈ میڈل اور ڈسکس تھرو میں دوسرے مقام پر رہ کر سلور میڈل حاصل کیا۔ یہ پہلا موقع نہیں ہے جب مذکورہ مقابلہ میں محمد ابرار خان نے ایم حج کمیٹی کا نام روشن کیا ہے۔ گزشتہ سال بھی گوا میں منعقد مقابلہ میں انہوں نے گولڈ میڈل حاصل کیا تھا اور صوبہ کا نام روشن کیا تھا۔ محمد ابرار خان کی اس کامیابی پر مدھیہ پردیش اسٹیٹ حج کمیٹی کے صدر رفعت وارثی نے ہار پھول سے ان کا اعزاز کیا اور انکے روشن مستقبل کی تمنا کی۔