نقصان:مفتی شیث عالم
بھوپال :05؍مئی :(پریس ریلیز)عالمی شہرت یافتہ ادارہ جامعہ مظاہر علوم قدیم سہارنپور کے مبلغ الحاج مفتی شیث عالم صاحب نے اپنے ایک تعزیتی بیان میں کہا ہے خادم القران والمساجد وبانی جامعہ اشاعت العلوم اکل کوا حضرت مولانا غلام محمد صاحب وستانوی رحمتہ الله علیہ کے سانحہ انتقال سے ملک وملت کا عظیم نقصان ہوا ہے الله ان کا نعم البدل عطاء فرماۓحضرت رح ذی استعداد عالم دین اور تمام حالات پر گہری نظر رکھنے والے تھےمفتی شیث عالم نےحضرت کے انتقال پر اپنے گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوے کہاکہ اعتدال،توازن،توسع،اور کشادہ نظری حضرت کا امتیازی وصف تھا اللہ نےأپ کو بصیرت زمانہ سے سرفراز فرمایا تھا وقت کے طوفان کی أنکھوں میں أنکھیں ڈالکر بات کرنے کا حوصلہ رکھتے تھے بیشمار مدارس کے سرپرست تھے أپ کے اس دارفانی سے رخصت ہونے کے باعث ہماری أنکھیں اشکبار ہیں اور ہم اپنی پرنم أنکھوں سے أپ الوداع کہ رہے ہیں۔