بھوپال:17مارچ:(پریس ریلیز) بزم ضیاء کے صدر فرمان ضیائی نے مدھیہ پردیش کے وزیر اعلیٰ سے یہ مطالبہ کیا ہے کی MPPSC 2024 کےSET کے ذریعہ راجیہ پاترتا امتحان کے لئے مختلف مضامین کے لئے ایڈورٹائز نکالا گیا ہے ۔ جس میں اردو، فارسی اور عربی کے مضامین کو شامل نہیں کیا گیا ہے جوان مضامین کو پڑھنے والے طلباء کے ساتھ نا انصافی ہے ۔ اس سے قبل بھی SET-2023 کے امتحان میں عربی فارسی کو شامل نہیں کیا گیا تھا ۔
اس کے لئے اعلیٰ حکمران کی توجہ دلوائی گئی تھی اور ساتھ ہی فارسی اور عربی کے پڑھنے والے طلباء کی مانگ کی درخواست دی گئی تھی اور اعلیٰ تعلیم محکمے کے PS سے ملاقات کی گئی تھی ۔جس میں انہوں نے ہمیں یقین دلایا تھا کہ عربی، فارسی کو شامل کیا جائیگا لیکن طلباء کو مایوسی ہوئی آج دوبارہ پھر SET کے امتحان میں عربی ،فارسی کے ساتھ ہی اردو کو بھی نظر انداز کیا گیا جس کی وجہ سے ان مضامین کو پڑھنے والے طلباء کو سخت بے چینی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ اس لئے ہم مدھیہ پریش کے وزیر اعلیٰ اور محکمے کے اعلیٰ افسران سے ان مضامین کے ساتھ کی جا رہی ناانصافی کو فوری طور پر دور کرنے کی مانگ کرتے ہیں۔ ہمیںیقین ہے کہ وزیر اعلیٰ اور اعلیٰ تعلیمی وزیر اور محکمے کے افسران جلد سے جلد MPPSC 2024 کےSET کے امتحان میں اردو ، فارسی اور عربی کے مضامین کو بھی شامل کرنے کی ہدایات جاری کر دو بارہ سے MPPSC 2024 کےSET امتحان میں اردو ، فارسی اور عربی کو شامل کر نیا اشتہار فوراََ نکالا جائے ۔