بھوپال 25اگست: مرکزی وزیر صحت اور خاندانی بہبود نیز کیمیکل اور کھاد مسٹر جگت پرساد نڈا نے کہا ہے کہ وزیر اعظم مسٹرنریندر مودی کی دور اندیشانہ سوچ سے ہمارا ملک بدل رہا ہے۔ ہم ترقی کے ہر شعبہ میں تیزی سے آگے بڑھ رہے ہیں اور ہندوستان نے صحت خدمات اور سہولیات کی توسیع میں پوری دنیا میں اپنی شناخت بنائی ہے۔ دہلی سے صحت اصلاحات کے لیے تیار کردہ اسکیموں اور صحت پروگراموں کو مدھیہ پردیش میں بے مثال طریقے سے نافذ کیا جا رہا ہے۔ مدھیہ پردیش کی کارکردگی ملک کی دیگر ریاستوں کے لیے مثال بن رہی ہے۔ مدھیہ پردیش صحت خدمات کی بہتری، توسیع اور اختراع میں قیادت کر رہاہے۔ مرکزی وزیر مسٹر نڈا پیر کو جبل پور کے گھنٹہ گھر واقع نیتا جی سبھاش چندر بوس کلچرل انفارمیشن سینٹر میں محکمہ صحت کی جانب سے منعقدہ پروگرام سے خطاب کررہے تھے۔ اس موقع پر مرکزی وزیر صحت مسٹرنڈا اور وزیر اعلیٰ ڈاکٹر موہن یادو نے شیوپور اور سنگرولی اضلاع میں نئے تعمیر شدہ نئے سرکاری میڈیکل کالجوں کا ریموٹ کابٹن دبا کرورچوئلی افتتاح کیا۔ مرکزی وزیر مسٹرنڈا نے ان دو میڈیکل کالجوں میں ایم بی بی ایس کورس کی 100-100 نشستوں پر داخلہ کے لیے مرکزی حکومت کی جانب لیٹر آف پرمیشن بھی ریاستی حکومت کو دیئے۔ انہوں نے کہا کہ لیٹر آف پرمیشن کے ذریعہ ان دونوں میڈیکل کالجوں کے نفاذ اور داخلے کا عمل بھی آج سے شروع کر دیا گیا ہے۔
وزیر اعلیٰ ڈاکٹر موہن یادو نے کہا کہ بیمار وں کا درد کو کوئی نہیں جانتا، لیکن ہماری حکومت نے بیمار اور خاندان کے درج کو پہچان کر علاج کا انتظام کیا ہے ۔ ہماری حکومت مدھیہ پردیش میں بیماری کے علاج اور بیماروں کی مدد کا بھی انتظام کر رہی ہے۔ صرف علاج ہی نہیں، ہم بیماریوں پر تحقیقی کاموں کی بھی حوصلہ افزائی کر رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ 2003 میں مدھیہ پردیش میں صرف 5 میڈیکل کالج تھے، اس وقت ریاست میں 17 سرکاری اور 13 پرائیویٹ میڈیکل کالج کے ساتھ افتتاح ہونے والے دو نئے سرکاری میڈیکل کالج کے ساتھ اب 32 میڈیکل کالج دستیاب ہو گئے ہیں۔ وزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادو نے کہا کہ ہم ریاست کے شہریوں کی صحت کی ترقی اور بہتر ماحول کی تشکیل کی سمت میں کام کر رہے ہیں۔ پچھلے ڈیڑھ سال میں تقریباً 15 سرکاری میڈیکل کالجوں کے قیام کی منظوری اور تعمیراتی کام کی جانب تیزی سے کوششیں کی گئی ہیں۔ ہماری حکومت ریاست کے ہر ضلع میں میڈیکل یا آیورویدک کالج کھولنے کی کوشش کر رہی ہے۔ ہماری حکومت کا مقصد ریاست کو اعلیٰ صحت سہولیات سے آراستہ کرنا اور شہریوں کی زندگیوں کو بہتر بنانا ہے۔ اس مقصد کو پورا کرنے کے لیے، ہم ‘مشن موڈ’ میں آگے بڑھ رہے ہیں۔ وزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادو نے کہا کہ ریاستی حکومت ریاست کے قبائلی علاقوں کی ترقی کے لیے پرعزم ہے۔ ریاست میں صحت سہولیات کی ترقی ہو رہی ہے۔ حکومت ریاست کے عوام کی بہتر صحت کے لیے ہمیشہ ان کے ساتھ کھڑی ہے۔
شیوپور اور سنگرولی میں میڈیکل کالج کھلنا مرکزی حکومت کے اعزائم کو ظاہر کرتا ہے ۔ مدھیہ پردیش کا قیام 1956 میں ہوا، جب یہاں صرف 5 میڈیکل کالج تھے۔ مدھیہ پردیش کو جتنے بھی نئے میڈیکل کالج ملے ہیں وہ مرکزی وزیر مسٹرنڈا کی کوششوں سے ہی ممکن ہوئے ہیں۔ حکومت ہند ریاست کے باشندگان کو اعلیٰ صحت خدمات فراہم کر رہی ہے۔ اہل استفادہ کنندگان کو 5 لاکھ روپے کا مفت علاج مل رہا ہے۔ ہماری حکومت نے ایک سال میں 5 میڈیکل کالج شروع کر دیئے ہیں۔ ریاست میں 32 میڈیکل کالج ہیں جن میں سرکاری اور نجی شعبہ شامل ہیں۔
وزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادو نے کہا کہ حکومت نے پی پی پی موڈ پر میڈیکل کالج اور ہسپتال کھولنے کی شروعات کی ہے۔ ان میں 75 فیصد نشستیں غریب طلباء کو مفت دستیاب ہوں گی۔ ریاستی حکومت نے غریبوں اور ضرورت مندوں کو مفت ایئر ایمبولینس اور ’شو واہن ‘کی سہولیات فراہم کی ہیں۔ ریاستی حکومت انسانیت کے جذبے کے ساتھ کام کر رہی ہے۔راہ ویر یوجنا کے تحت سڑک حادثے کے زخمیوں کو اسپتال لے جانے پر مریض کا ڈیڑھ لاکھ روپے کا علاج اور اسے اسپتال لے جانے والے کو 25 ہزار روپے کا انعام دیاجارہاہے۔









