بھوپال، 21 مئی (رپورٹر) مدھیہ پردیش بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن کی طرف سے 10ویں اور 12ویں جماعت کے بورڈ امتحانات کے نتائج جلد ہی جاری ہونے کی امید ہے۔ نتیجہ کا اعلان سرکاری ویب سائٹ mpbse.nic.in پر کیا جائے گا۔ طلباء نوٹ کریں کہ رپورٹس کے مطابق اس ہفتے میں ہی نتائج جاری کیے جانے ہیں۔ نتیجہ کے اجراء کے سلسلے میں 22 مئی بروز پیر کو افسروں کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوگا۔ نتیجہ جاری کرنے کی تاریخ اور وقت کا فیصلہ 22مئی کو ہونے والے اجلاس میں کیا جائے گا۔ اس میں بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن کے چیئرمین سمیت امتحانی کمیٹی کے ارکان کی بھی شرکت متوقع ہے۔ نتیجہ ریاست کے وزیر تعلیم کی طرف سے دیئے گئے وقت پر جاری کیا جائے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ چیف منسٹر شیوراج سنگھ چوہان خود بھی نتیجہ کا اعلان کرنے آ سکتے ہیں۔ توقع ہے کہ نتیجہ کا اعلان 23 سے 25 مئی کے درمیان کیا جا سکتا ہے۔ طلباء نوٹ کر سکتے ہیں کہ ایم پی بورڈ کے حکام نے ابھی تک نتیجہ کی تاریخ اور وقت کی تصدیق نہیں کی ہے۔ رپورٹس کے مطابق اسے مئی کے چوتھے ہفتے تک ریلیز کیا جا سکتا ہے۔ تاہم، طلباء کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ ایم پی بورڈ کے نتائج سے متعلق تازہ ترین اعلانات کے لیے صرف سرکاری ویب سائٹ mpbse.nic.in اور mpresults.nic.in دیکھیں۔