بھوپال، 20 مئی (رپورٹر)مدھیہ پردیش کے کھرگون میں محبت کی ایک افسوسناک کہانی سامنے آئی ہے ایک محبت کرنے والے جوڑے نے پہلے زہر نوش کیا۔ اس کے بعد عاشق اور اس کی گرل فرینڈ دونوں اپنی شادی کی فریاد لے کر تھانے پہنچ گئے۔ دونوں نے پولیس سے ان کی شادی کرانے کی درخواست کی۔ اس سے پہلے کہ پولیس سارا معاملہ سمجھ پاتی، محبت کرنے والے جوڑے کی طبیعت خراب ہونے لگی۔ دونوں کو پہلے قریبی اسپتال میں علاج کے لیے داخل کرایا گیا۔ کچھ دیر بعد دونوں کو ضلع اسپتال ریفر کر دیا گیا۔ وہاں علاج کے دوران پیار کرنے والے جوڑے نے ایک ساتھ آخری سانس لی۔ فی الحال کسراواد پولس تھانہ نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ کھرگون کے کسراواد تھانہ علاقہ میں محبت میں ایک ساتھ جینے اور مرنے کی قسم کھانے والے نوجوان اور لڑکی ایک ساتھ نہ رہ سکے لیکن دونوں نے ایک ساتھ موت کو گلے لگا لیا۔ ایک ساتھ مرنے کا عہد پورا کیا۔ یہ معاملہ کسراواد کے مکڈ کھیڑا گاؤں کا ہے۔ گاؤں کی پریتی بھالسے اور ملتان گاؤں سے آئے اجے بآگدرے کے درمیان دو سال سے محبت چل رہی تھی۔ دونوں ایک دوسرے سے شادی کرنا چاہتے تھے۔ لواحقین راضی نہ ہوئے۔ جس کی وجہ سے دونوں نے کیڑے مار دوا پی لی۔ زہر پینے کے بعد دونوں نے تھانے میں شادی کرنے کی درخواست کی۔ اسی دوران دونوں کی طبیعت بگڑ گئی۔ انہیں کسراواد سے ضلع اسپتال لایا گیا تھا۔ دونوں کو آئی سی یو میں داخل کرایا گیا ۔ تھوڑی دیر بعد دونوں کی موت ہو گئی۔