بھوپال:3؍اپریل:وزیر خوراک، سول سپلائی اور صارفین تحفظ مسٹر گووند سنگھ راجپوت نے بتایا ہے کہ کم از کم معاون قیمت پر ریاست میں ابھی تک ایک لاکھ 25ہزار 631کسانوں سے 10لاکھ 25ہزار 735میٹرک ٹن گیہوں کی خریداری کی جاچکی ہے۔ کسانوں کو خریدشدہ گیہوں کی ادائیگی بھی لگاتار کی جارہی ہے۔ ابھی تک 1794کروڑ 82لاکھ روپے کی ادائیگی کسانوں کو کی جاچکی ہے۔ گیہوں کی کم از کم معاون قیمت 2425روپے ہے اور ریاستی حکومت کے ذریعہ 175روپے فی کوئنٹل بونس دیا جارہا ہے۔ اس طرح سے گیہوں کی خریدی 2600روپے فی کوئنٹل کی شرح سے کی جارہی ہے۔
ضلع اجین میں ایک لاکھ 93ہزار 362، سیہور میں ایک لاکھ 61ہزار737، دیواس میں 90ہزار 740، شاجاپور میں92ہزار 613، اندور میں69ہزار 558، بھوپال میں74ہزار 75، راج گڈھ میں 66ہزار47، مندسور 42ہزار 909، آگر مالوہ میں40ہزار 550، دھار میں33ہزار 249، ودیشہ میں54ہزار 474، ہردہ میں24ہزار 45، کھنڈوہ میں16ہزار 654، رتلام میں19ہزار 743، نیمچ میں 6362، نرمداپورم میں8140، جھابوہ میں5710، رائسین میں14183، بیتول میں2431، دموہپ میں 3557، کھرگون میں 565گنا میں1057، ساگر میں1053، نرسنگھ پور میں 221، چھندواڑہ میں185، اشوک نگر میں119، سیونی میں1313، ستنا میں926، منڈلہ میں 90، دتیا میں43اور علی راج پور میں24، میٹرک ٹن گیہوں کی خریداری کی جاچکی ہے۔
اس سال ابھی تک کم از کم معاون قیمت پر گیہوں خریداری کے لئے 15لاکھ 9ہزار سے زیادہ کسانوں نے رجسٹریشن کروایا ہے۔ کسان اب 9اپریل تک رجسٹریشن کراسکتے ہیں۔