احمد آباد، 22 مئی (یو این آئی) آئی پی ایل میں آج کھیلے گئے میچ میں لکھنؤ نے گجرات کو 236رن کاہدف دیاہے، جس کے جواب میں گجرات ٹائٹنز نے خبرلکھے جانے تک 12اوور میں تین وکٹ پر 122رن بنالئے تھے۔ گجرات ٹائٹنز کی طرف سے شبھ من گل نے 35 ، جوس بٹلر 33اور سائی سدرشن 21رن بناکرآؤٹ ہوئے۔جبکہ ردرفورڈ 17 اورشاہرخ خان 14بناکر بلے بازی کررہے تھے۔ قبل ازیں
مچل مارش (117) اور نکولس پورن (ناٹ آؤٹ 56) کی شاندار اننگز کی بدولت لکھنؤ سپر جائنٹس نے جمعرات کو انڈین پریمئر لیگ (آئی پی ایل) کے 65ویں میچ میں گجرات ٹائٹنز کو جیت کے لیے 236 رنز کا ہدف دیا۔ لکھنؤ نے آئی پی ایل میں تیسرا سب سے بڑا اسکورکیا۔
آج یہاں گجرات ٹائٹنز کے کپتان شبھمن گل نے ٹاس جیت کر لکھنؤ سپر جائنٹس کو پہلے بلے بازی کی دعوت دی۔ پہلے بلے بازی کرنے آئے، ایڈن مارکرم اور مچل مارش کی اوپننگ جوڑی نے لکھنؤ سپر جائنٹس کے لیے اچھی شروعات کی اور پہلی وکٹ کے لیے 91 رنز جوڑے۔ 10ویں اوور میں سائی کشور نے مارکرم (24 گیندوں پر 36) کو آؤٹ کرتے ہوئے گجرات کو پہلی کامیابی دلائی۔
اس کے بعد تیسرے بلے باز نکولس پورن بیٹنگ کے لیے آئے اور مچل مارش کے ساتھ دوسری وکٹ کے لیے 121 رنز کی شراکت قائم کی۔ ان دونوں بلے بازوں نے گجرات ٹائٹنز کے گیند بازوں کے لئے مشکل کھڑی کردی۔ 19ویں اوور کی دوسری گیند پر ارشد خان نے سنچری میکر مچل مارش کو آؤٹ کر کے پویلین بھیج دیا۔ مچل مارش نے 64 گیندوں پر 10 چوکوں اور آٹھ چھکوں کی مدد سے 117 رنز بنائے۔ لکھنؤ سپر جائنٹس نے آئی پی ایل میں تیسرا سب سے بڑا مجموعہ ، مقررہ 20 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 235 رنز بنائے۔ نکولس پورن نے 27 گیندوں پر پانچ چھکوں اور چار چوکوں کی مدد سے ناٹ آؤٹ 56 رنز بنائے۔ کپتان رشبھ پنت (16) چھ گیندوں پر ناٹ آؤٹ رہے۔
گجرات ٹائٹنز کی جانب سے سائی کشور اور ارشد خان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔









