بھوپال:یکم؍ستمبر:وزیر امداد باہمی ، کھیل او نوجوان بہبود مسٹر وشواس کیلاش سارنگ نے پیر کو اپیکس بینک، بھوپال میں مدھیہ پردیش اسٹیٹ کوآپریٹیو بینک کی سرگرمیوں کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس دوران انہوں نے تقرریوں، ڈسٹرکٹ کوآپریٹو سینٹرل بینکوں کی مالی صورتحال ،خریف 2025-26میں قلیل مدتی فصل قرض کی تقسیم، صفر فیصد شرح سود پر قلیل مدتی فصل قرض اسکیم سمیت کئی موضوعات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا اور افسران کو سمت ہدایات دیں۔وزیر مسٹرسارنگ نے کہا کہ ریاستی حکومت کسانوں کو مضبوط اقتصادی بنیاد دینے کی مسلسل کوشش کر رہی ہے۔ انہوں نے افسرا ن کو ہدایت دی کہ وہ خریف 2025-26کے لئے مختصر مدتی فصل قرض کی بروقت تقسیم کو یقینی بنائیں اور کسانوں کو صفر فیصد شرح سود پر قرض کی سہولت بروقت فراہم کریں۔ انہوں نے پیکس کمیٹیوں میں کھادکی مناسب دستیابی کو یقینی بنانے اور پیکس کی کمپیوٹرائزیشن کے عمل کو رفتار دینے پر خصوصی زور دیا۔میٹنگ میں کسان کریڈٹ کارڈ کے نفاذ کو مزید آسان اور قابل رسائی بنانے کے اقدامات پر بھی تفصیل سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر مسٹر سارنگ نے کہا کہ کسان دوست پالیسیوں کا حقیقی فائدہ تبھی ممکن ہے جب ضلع کوآپریٹو بینک مضبوط پوزیشن میں کام کریں۔ اس لیے کمزور ضلعی بینکوں کی مالی حالت بہتر بنانے کے لیے ٹھوس ایکشن پلان بنایا جائے اور اس پر جلد عمل درآمد کیا جائے۔