بھوپال:12؍جون:وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں مرکزی حکومت کے 11 سال مکمل ہونے پر سیہور میں ایک پروفیشنل میٹ کا اہتمام کیا گیا۔ وزیر امداد باہمی ، کھیل اور نوجوان بہبود مسٹر وشواس کیلاش سارنگ نے “11 سال کی خدمت، اچھی حکمرانی، غریبوں کی بہبود” کے عنوان پروفیشنلس کو خطاب کیا۔ وزیر مسٹرسارنگ نے وزیر اعظم مسٹرنریندر مودی کی قیادت میں 11 سالوں میں حکومت کی کامیابیوں کے بارے میں بتایا۔ انہوں نے ہندوستان میں 2014 سے پہلے اور اب کی مثبت تبدیلیوں کے بارے میں تقابلی معلومات بھی دیں۔
وزیر مسٹرسارنگ نے کہا کہ 2014 میں ملک کے عوام نے وزیر اعظم مسٹرمودی کی قیادت کو قبول کیا تھا۔ جنہوںنے ‘سب کا ساتھ، سب کا وکاس، سب کا وشواس اور سب کاپریاس’ کے ویزن کے ساتھ ملک کو ہر میدان میں آگے بڑھایا ہے۔ اس موقع پر ایم ایل اے مسٹرسدیش رائے، ایم ایل اے مسترگوپال سنگھ انجینئر، میونسپل کونسل کے صدر مسٹرپرنس راٹھور، دانشور اور سابق فوجی بھی موجود تھے۔وزیر مسٹرسارنگ نے کہا کہ وزیر اعظم مسٹرنریندر مودی کی قیادت میں غریبوں کی فلاح و بہبود کے لیے قابل ستائش کام کیا گیا ہے۔ آج، ڈائریکٹ بینیفٹ ٹرانسفر، ڈیجیٹل پلیٹ فارم اور ٹارگٹڈ اسکیموں کے فائدے آخری قطار کے آخری فرد تک وقت پر پہنچ رہے ہیں۔وزیر مسٹرسارنگ نے کہا کہ وزیر اعظم مسٹرمودی کی قیادت میں ہندوستان کی پالیسی میں تاریخی تبدیلی آئی ہے۔ اب بھارت صرف سنتا ہی نہیں بلکہ براہ راست، سخت اور فیصلہ کن جواب دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اری کے بعد سرجیکل اسٹرائیک، پلوامہ کے بعد بالاکوٹ ایئر اسٹرائیک، اور اب حالیہ آپریشن سندور – ان تمام کارروائیوں نے ہندوستان کی فوجی طاقت اور سیاسی عزم کو دنیا کے سامنے رکھ دیا ہے۔ حکومت نے ثابت کر دیا کہ دہشت گردی کے خلاف صرف مذاکرات ہی نہیں ٹھوس اقدامات بھی کیے جاتے ہیں۔ آج کا ہندوستان کسی کو نہیں چھیڑتا ، لیکن اگر کوئی چھیڑے تو اسے نہیں چھوڑتا ہے ۔ وزیر مسٹرسارنگ نے کہا کہ 2014 سے پہلے کے ہندوستان اور آج کے ہندوستان میں بہت فرق ہے۔ ‘سب کا ساتھ، سب کا وکاس’ کے جذبے میں ہر شعبے میں ہونے والی اس قومی تبدیلی نے جامع ترقی کے لیے ایک واضح اور آسان راستہ بنایا ہے۔ مودی حکومت کی قیادت میں تیزی سے ترقی کر رہا یہ نیا ہندوستان اب ایک ترقی یافتہ ملک کے خواب کو شرمندہ تعبیر کرنے کے لیے تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم مسٹرمودی کی قیادت میں گزشتہ 11 سال خدمت، گڈ گورننس اور جامع ترقی کے رہے ہیں۔ اس عرصے کے دوران، مرکزی حکومت نے گیان” کے چار ستونوں – غریب، نوجوان، کسان اور خواتین کو قومی ترقی کا محور بنایا۔وزیر مسٹرسارنگ نے کہا کہ وزیر اعظم مسٹرمودی کی قیادت میں پچھلے 11 سال ہندوستان کی نئی تعمیر اور نشا ثانیہ کا دور رہے ہیں۔ اس مدت کے دوران، حکومت نے خدمت کو سنسکار، گڈ گورننس کو ایک قرارداد اور غریبوں کی فلاح و بہبود کو ترجیح بنا کر ایک ترقی یافتہ، خود انحصاری اور بااختیار ہندوستان کی بنیاد رکھی۔ انہوں نے کہا کہ یہ 11 سال ہندوستان کو ایک “ترقی یافتہ ملک” بنانے کی مضبوط بنیاد ثابت ہوئے ہیں۔
وزیر مسٹرسارنگ نے کہا کہ تین دہائیوں کے بعد پہلی بار بنائی گئی قومی تعلیمی پالیسی کے ذریعہ مودی حکومت نے تعلیمی نظام میں تاریخی تبدیلیاں کیں۔ ہندی میں میڈیکل کی تعلیم بھی نئی تعلیمی پالیسی کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ مودی حکومت میں 8 نئے آئی آئی ایم، 7 نئے آئی آئی ٹی قائم کئے گئے، ایمس کی تعداد تین گنا بڑھ کر 23 ہوگئی اور پی ایم شری اسکیم کے تحت 14,500 اسکولوں کو جدید بنایا گیا تاکہ طلباء مستقبل کی تیاری کرسکیں۔وزیر مسٹرسارنگ نے کہا کہ وزیر اعظم مسٹرمودی کی قیادت میں دنیا نے ہندوستان کی جمہوری طاقت، ثقافتی تنوع اور ترقی پذیر ممالک کی آواز کو ایک پلیٹ فارم دیا ہے۔ ہندوستان نے وسودھیو کٹمبکم کے جذبے کو G-20 میں صرف ایک نعرہ نہیں بلکہ عالمی ایجنڈا بنایا۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان نے نہ صرف ماحولیاتی توازن اور سبز توانائی کی سمت میں پہل کی بلکہ G-20 جیسے پلیٹ فارم پر پہلی بار گلوبل ساؤتھ کی ترجیحات میں بھی فیصلہ کن جگہ دی۔ ہندوستان اب ایک ایسا ملک بن گیا ہے جو عالمی ایجنڈا طے کرتا ہے۔
پی ایم ایف ایم ای منصوبہ کے تحت یک روزہ ورکشاپ 13جون کو
بھوپال:12؍جون:پردھان منتری مائیکرو فوڈ انٹرپرائز اپ گریڈیشن اسکیم کے تحت 13 جون کو صبح 10 بجے آر سی وی پی نروونہا ایڈمنسٹریشن اینڈ مینجمنٹ اکیڈمی بھوپال میں ایک روزہ ڈی آر پی-بینکر ڈائیلاگ ورکشاپ کا انعقاد کیا جائے گا۔ وزیرباغبانی اور فوڈ پروسیسنگ مسٹر نارائن سنگھ کشواہا ورکشاپ کی صدارت کریں گے۔ ورکشاپ میںا سکیم کا صد فیصد ہدف حاصل کرنے کے لیے ڈسٹرکٹ ریسورس پرسن اور تمام بینک کے نمائندوں کے ساتھ ایک مشترکہ پلیٹ فارم پر بات چیت کی جائے گی۔