بھوپال:19؍جولائی:وزیر مملکت پسماندہ طبقہ اور اقلیتی بہبود (آزادانہ چارج) شریمتی کرشنا گور نے گووند پورہ اسمبلی حلقہ کے مختلف وارڈوں میں جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا۔ انہوں نے سنیچر کے روز افسران کو ہدایت دی کہ تجاوزات ہٹانے کے کام میں کسی قسم کی لاپرواہی یا امتیاز برداشت نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اگر قصوروار پایا گیا تو متعلقہ افسران کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ وزیر مملکت شریمتی گور نے کہا کہ بلدیاتی افسران کو چاہئے کہ وہ منصفانہ، شفاف اور بروقت تجاوزات کو ہٹانے کے لئے کارروائی کریں۔وزیر مملکت شریمتی گور نے سوناگیری اے سیکٹر کے اچھا پورن مہادیو مندر میں سڑک، ڈرین، شیڈ اور پارک کی باؤنڈری وال کا کام جلد شروع کرنے کی ہدایت دی۔ آنند نگر ملٹی کا کام نومبر تک مکمل کرنے اور اسے پنڈت دین دیال اپادھیائے کے نام پر رکھنے کا مشورہ دیا۔ مختلف کالونیوں میں سیوریج چیمبرکی صفائی، سی سی روڈ اور اسٹریٹ لائٹوںکیلئے ایسیمیٹ تیار کرنے کو کہا گیا۔اندر پوری اے سیکٹر میں سڑک کی تعمیر، مندر کی چھت اور فرش، سیوریج لائن کی بہتری کے لیے ہدایات دی گئیں۔ نوودا کینسر اسپتال کے قریب گندگی پھیلانے پر نوٹس جاری کرنے کے احکامات دیے گئے۔ امرت 2.0 اسکیم سے سیوریج لائن جوڑنے، پارکوں کی صفائی، گڑھوں کی مرمت اور تجاوزات کو ہٹانے پر بھی زور دیا گیا۔









