بھوپال:17؍جولائی:وزیرتوانائی مسٹر پردیومن سنگھ تومر نے بدھ کی نصف رات گوالیار میں سول اسپتال ہجیرہ، برلا نگر اور واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ موتی جھیل کا اچانک معائنہ کیا۔ انہوںنے گندا واش روم دیکھ کر خود صفائی کی۔ ساتھ ہی انہوں نے متعلقہ افسران کو صفائی کے نظام کو درست رکھنے کی ہدایت دی۔وزیر توانائی مسٹر تومر نے ہجیرہ سول اسپتال کے انتہائی نگہداشت یونٹ (آئی سی یو) میں داخل مریضوں کی خیریت دریافت کی۔ انہوں نے سول اسپتال برلا نگر کا بھی معائنہ کیا۔وزیر توانائی کو ذیلی شہر گوالیار کے مختلف علاقوں سے گندے پانی کی سپلائی کی شکایات موصول ہو رہی تھیں۔ انہوںنے بدھ کو دیر شب اچانک موتی جھیل پلانٹ پہنچ کرآب فراہمی کے انتظامات کے بارے میں دریافت کیا۔ اس دوران ڈیوٹی پر ذمہ دار افسران کے نہ ملنے پر میونسپل کمشنر مسٹر سنگھ پریہ سے فون پر بات کرکے ناراضگی ظاہر کی اور کارروائی کی ہدایت دی۔ وزیر توانائی مسٹرتومر نے ڈیوٹی سے غائب افسران کی غیر حاضری کا پنچنامہ تیار کرکے محکمہ کو بھیجنے کی ہدایت دی۔ انہوں نے موجودہ عملے سے بدھ کے روز کئے گئے واٹر سپلائی کے نمونوں کی جانچ کے بارے میں دریافت کیا۔ اس دوران مسٹرتومر نے پانی کو فلٹر کرنے کے عمل کو دیکھا۔ انہوں نے کی جارہی آب فراہمی لوگوں کے لئے نقصان دہ تو نہیں ہے کی معلومات حاصل کی۔ وزیر مسٹر تومر کو موجود ملازمین نے بتایاکہ پانی کے دن میں دو سے تین بار نمونے ( سیمپل ) لے کر جانچ کی جارہی ہے ۔









