بھوپال: 10؍مارچ:ماکھن لال چترویدی نیشنل جرنلزم اینڈ کمیونیکیشن یونیورسٹی کے الیکٹرانک میڈیا ڈیپارٹمنٹ کے ایم اے بی جے اور ایم ایس سی کے طلباء نے صحافت کی یاترا، مادھو راؤ سپرے میموریل نیوز پیپر میوزیم اینڈ ریسرچ انسٹی ٹیوٹ، بھوپال کا دورہ کیا، یہاں طلباء نے ہندوستانی صحافت کی تاریخ اور جدوجہد آزادی میں اخبارات کے کردار کو پڑھا، دیکھا اور سمجھا۔ میوزیم کے بانی ڈائریکٹر پدم شری وجے دت سریدھر نے ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے بارے میں تفصیلی جانکاری دی اور بتایا کہ یہاں صحافت سے متعلق کتنا اہم مواد رکھا گیا ہے، الیکٹرانک میڈیا ڈیپارٹمنٹ کے اسسٹنٹ سینئر پروفیسر راہول کھاریا نے میوزیم انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔