بھوپال:17اگست :گزشتہ15 ؍اگست کو 78 ویں آزادی کے نام پر مدرسہ تحفیظ القران پی۔ جی۔ پی۔ ٹی۔ کالج بھوپال میں ایک اجلاس کا انعقاد کیا گیا، جس میں صدارت کے فرائض انجام دینے کے لیئے مدرسہ ہذا کے استاد محترم مولانا حافظ محمد اسرار کے سپرد کی گئی، نیز جلسہ کی نظامت مدرسہ ہذا کے استاد مفتی محمد حارث اشاعتی نے کی اور اسکے بعد جلسۂ یوم آزادی سے متعلق ہماری رہنمائی دارالعلوم ندوۃ العلماء لکھنو کے مہمانان معظم سید محمد سلمان نقوی نیزمولانا کفیل احمد ندوی نے کی اور جلسے کا اختتام ہونے سے پہلے بانی مدرسہ ہذا سید عبدالستار ندوی مرحوم کے فرزند ارجمند سید عبدالناصر (ناظم مدرسہ ہذا)نے مکتب سے متعلق کچھ گزارشات بیان کرنے کے بعد آج کے اس دور میں مکاتب و مدارس کیا اہمیت کے حامل ہیں اس پر روشنی ڈالی اس کے بعد دارالعلوم ندوۃ العلماء لکھنؤ سے آئے ہوئے مہمان معظم کفیل احمد ندوی کی زبانی یہ جملے رقم طراز تھے کہ مدرسے ہذا میں حفظ و مکتب و ناظرہ کی تعلیم اچھی ہو رہی ہے اساتذہ محنت اور جد وجہد کے ساتھ تعلیم دے رہے ہیں اور بھی اقوال زریں بیان کرنے کے بعد مولانا کے ہاتھوں دعا کروا کر جلسہ اختتام پذیر ہوا۔اللہ سے دعا ہے کہ اللہ ادارے کو پھلتا پھولتا رکھے آمین۔