امپھال، 5 اپریل (یو این آئی) منی پور کے گورنر اجے کمار بھلا نے ہفتہ کو امپھال ویسٹ میں کوترک میں واقع نیشنل اسپورٹس یونیورسٹی (این ایس یو) کیمپس کا دورہ کیا اور یونیورسٹی کے تعمیراتی کام کی پیشرفت کا جائزہ لیا۔ایک میٹنگ میں، گورنر نے پروجیکٹ کو متاثر کرنے والے کئی اہم چیلنجوں کا جامع جائزہ لیا، جن میں بجلی کی فراہمی، پانی تک رسائی، زمین کا حصول اور سڑکیں شامل ہیں۔میٹنگ کے دوران، این بی سی سی (انڈیا) لمیٹڈ کے نمائندوں نے تعمیر کی موجودہ صورتحال، پروجیکٹ کی ٹائم لائن، آنے والے مراحل اور مستقبل کے توسیعی منصوبوں کے بارے میں تفصیلی معلومات فراہم کی گئیں۔