مانچسٹر:24؍جولائی:انگلینڈ نے مانچسٹر ٹیسٹ میں بھارت کے خلاف مضبوط آغاز کیا ہے۔ انگلش ٹیم نے جمعرات کو میچ کے دوسرے دن خبرلکھے جانے تک پہلی اننگز میںدو وکٹ پر 198 رنز بنا لیے ہیں۔ اولی پوپ اورجوروٹ بلے بازی کررہے تھے۔ جیک کراؤلی84 اورڈکٹ 94رن بناکرآؤٹ ہوئے۔کو رویندر جڈیجہ نے سلپ میں کے ایل راہل کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کیا۔ انہوں نے 166 رنز کی اوپننگ شراکت کو توڑا۔
ہندوستانی ٹیم نے اولڈ ٹریفورڈ گراؤنڈ میں صبح 264/4 کے اسکور سے کھیلنا شروع کیا اور وہ 358 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی۔ وکٹ کیپر رشبھ پنت (54 رنز) زخمی ہونے کے باوجود بیٹنگ کے لیے آئے۔ یہی نہیں انہوں نے اپنی ففٹی بھی مکمل کی۔ پنت کے علاوہ سائی سدرشن نے 61، یشسوی جیسوال نے 58 اور شاردول ٹھاکر نے 41 رنز بنائے۔ بین اسٹوکس نے 5 وکٹیں حاصل کیں۔ جوفرا آرچر نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔ بدھ کو انگلینڈ نے ٹاس جیت کر گیند بازی کا فیصلہ کیا۔









