دوسری اننگ میں بھارت نے 2وکٹ پرایک150 رن بنالئے،ابھی بھی 171 پیچھے
مانچسٹر:26؍جولائی:مانچسٹر ٹیسٹ کے چوتھے دن ہندوستانی ٹیم مشکل میں ہے۔ ٹیم نے انگلینڈ کے خلاف دوسری اننگز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 150رنز بنائے ہیں۔ ٹیم انگلینڈ سے 171 رنز پیچھے ہے۔ کے ایل راہول اور کپتان شبھمن گل ناقابل شکست ہیں۔ دونوں کی سنچری پارٹنرشپ ہوچکی ہے اور دونوں نے نصف سنچریاں مکمل کر لی ہیں۔لنچ سے پہلے ٹیم انڈیا نے صفر پر دو وکٹ گنوا دیے تھے۔ اوپنر یشسوی جیسوال اور سائی سدرشن بغیر کھاتہ کھولے پویلین لوٹ گئے۔ دونوں کو اننگز کے پہلے ہی اوور میں کرس ووکس نے پویلین بھیجا۔
ہفتہ کو میچ کے چوتھے دن انگلینڈ نے پہلی اننگز میں 669 رنز بنائے۔ اس طرح انگلش ٹیم کو پہلی اننگز میں 311 رنز کی برتری حاصل ہوگئی۔ ٹیم انڈیا پہلی اننگز میں 358 رنز پر آل آؤٹ ہو گئی تھی۔شبھمن گل نے ایک ہی دورے میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے ہندوستانی کپتانوں کی فہرست میں ویرات کوہلی (655 رنز) کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ اب وہ سنیل گواسکر (732 رنز) سے پیچھے ہیں۔اولڈ ٹریفورڈ اسٹیڈیم میں یہ ایک اننگز کا سب سے بڑا اسکور ہے۔ انگلینڈ نے آسٹریلیا کا 656/8 ڈی کا ریکارڈ توڑ دیا۔ جسے کینگرو ٹیم نے 1964 میں بنایا تھا۔انگلینڈ کی جانب سے اسٹوکس اور روٹ نے سنچریاں اسکور کیں، 3 بلے بازوں نے ففٹیز اسکور کیں۔انگلینڈ کی جانب سے کپتان بین اسٹوکس نے 141 رنز بنائے جب کہ جو روٹ نے 150 رنز کی اننگز کھیلی۔ اوپنر بین ڈکٹ نے 94، جیک کراؤلی نے 84 اور اولی پوپ نے 71 رنز بنائے۔ نمبر 8 بلے باز برائیڈن کارس نے 47 رنز بنائے۔بھارت کی جانب سے رویندرا جدیجا نے 4 وکٹیں حاصل کیں۔ جسپریت بمراہ اور واشنگٹن سندر نے 2-2 وکٹیں حاصل کیں۔ انشول کمبوج اور محمد سراج نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔