بھوپال:یکم؍ستمبر:وزیر تعمیرات عامہ مسٹر راکیش سنگھ کی قیادت میں فلائی اوور کی خوبصورتی اور وقار کو برقرار رکھنے کے لیے آج فلائی اوور پر ایک اہم پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ اس پروگرام کا بنیادی مقصد فلائی اوور پر ٹریفک قوانین پر عمل کرنا، ناپسندیدہ سرگرمیوں کو روکنا اور تہذیب یافتہ شبیہ کو برقرار رکھنا ہے۔ اس پہل میں ایم پی آشیش دوبے، میئر جگت بہادر سنگھ انو، ایم ایل اے سشیل تیواری اندو، ابھیلاش پانڈے، سٹی صدر رتنیش سونکر، ضلع دیہی صدر راج کمار پٹیل، اکھلیش جین، میونسپل کارپوریشن چیئرمین مستررکنج وِج کے ساتھ عوامی نمائندوں اور شہریوں نیزکلکٹر مسٹر دیپک سکسینہ، پولیس سپرنٹنڈنٹ مسٹر سمپت اپادھیائے ،کمشنر میونسپل کارپوریشن شریمتی پریتی یادو سمیت دیگرافسران بھی موجود رہے ۔
وزیر مسٹر سنگھ نے ریاست کے اس سب سے طویل فلائی اوور کو ایک بڑی فراہمی بتاتے ہوئے اسے جبل پور کے لیے فخر کی علامت بتایا۔ انہوں نے کہا کہ شہر کے ہر شہری کو فلائی اوور پر ٹریفک کو سہل بنانے اور اسے صاف ستھرا رکھنے کی ذمہ داری نبھانی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اس ورثے کے وقار کو برقرار رکھنا ہے تاکہ یہ جبل پور کے لیے احترام کا باعث بنے۔ انہوں نے شہریوں سے بھی اپیل کی کہ وہ جبل پور کی اس تاریخی سوغات کو بچائیں اور محفوظ کریں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ اپنے شہر کو صاف ستھرا، خوبصورت اور نظم و ضبط سے آراستہ بنانے کے لیے پوری طرح تیار ہیں۔ یہ فلائی اوور نہ صرف شہر کی ترقی کی علامت بنے گا بلکہ ایک ذمہ دار شہری ہونے کی مثالی مثال بھی پیش کرے گا۔
وزیر مسٹر سنگھ نے بتایاکہ فلائی اوور پر حفاظت اور ڈسپلین برقرار رکھنے کیلئے جلد ہی سی سی ٹی وی کیمرے لگائے جائیںگے ۔ ٹریفک کو کنٹرول کرنے کیلئے فلائی اوور پر جگہ- جگہ بیریکیٹنگ بھی کی جائیگی اور اسپیڈو میٹر نیز ڈیوائڈر بھی لگائے جائیںگے۔
وزیر مسٹر سنگھ نے تمام موجود عوامی نمائندوں اور سماج کے تمام طبقات کے نمائندوں نیز شہریوں کو فلائی اوور میں غلط سرگرماں نہ کرنے فلائی اوور اور اس کے آس پاس کسی طرح کی گندگی نہ کرنے ، ٹریفک ضابطوں پر سختی سے عمل کرنے اور محفوظ آمد و رفت کا حلف دلوایاگیا۔









