بھوپال :14؍جون (پریس ریلزی)مدرسہ فاطمۃالزہراء للبنات کے ماتحت ہونے والا سمر کیمپ نہایت اعزازو شان کے ساتھ اختتام کو پہونچا یہ سمر کیمپ مکمل ایک ماہ دس دن تک جاری رہا یکم مئی سے 10 جون 2024 تک الحمدللہ تقریباً 80 چھوٹی اور بڑی بچیوں نے حصہ لیا اور اساتذہ اور معلمات نے اسلامی معلومات سے مزین کیا عقیدہ سیرتِ طیبہ اسلامی تاریخ جیسے اہم موضوعات پر معلومات بہم پہونچائی گئی، نیز سمر کیمپ کا ایک بڑا حصہ 80 بچیوں کی تقاریر پر مشتمل تھا جس کی تیاری میں مولانا نعمت اللہ ندوی( ناظم تعلیمات مدرسہ فاطمۃالزہراء للبنات) و استاذ حدیث دارالعلوم علامہ عبد الحئی حسنی ندوی اور ناظم مدرسہ مولانا عبد الرحمن ندوی اور اور بچیوں کی تیاری میں مولانا عمران صاحب ندوی نے اپنی انتھک کوششوں سے کم وقت میں ان بچیوں لب و لہجہ اور انداز بیان پر خصوصی توجہ دی، تمام بچیوں نے بے باک ہوکر تقاریر پیش کیں،پروگرام میں شریک علماء کرام اور شہر قاضی سید مشتاق علی صاحب ندوی نے اطمینان کا اظہار کیا،طالبات کی ہمت افزائی کی۔پروگرام میں مولانا سید شرافت علی ندوی ( استاذ حدیث دارالعلوم تاج المساجد)، مولانا محبوب ندوی، مولاناڈاکٹر شمس الدین ندوی، مولانا یوسف صدیقی ندوی( استاذ ادب و تفسیر دارالعلوم علامہ عبد الحئی حسنی ندوی) نے اپنی شرکت سے جلسہ کورونق بخشی ۔
پروگرام میں لکی شادی ہال کے مالک افسر خان کی دخترعزیزہ طیبہ خان سلمہا کا نشرح بھی منعقد ہوا، بچی نے تمام حاضرین کے سامنے تلاوت کے ساتھ دعا ختم القرآن کو پورے مخارج کے ساتھ پیش کیا ۔ حاضرین نے بچی کے حق میں دعا کی ۔سمر کیمپ میں شریک ہونے والی بچیوں کو حلقہ شاہجہاں آباد کے امیر فروغ احمد جامعی اور ان کے معاونین محمد ظفر ، فیروز صاحبان نے انعامات کے طور پر قیمتی کتابیں ہدیہ کے طور پر پیش کیں۔ آخر میں جلسہ کا اختتام قاضی صاحب کی دعاء پر ہوا۔