بھوپال:30؍جون:وزیر اعلیٰ ڈاکٹر موہن یادو نے کہا ہے کہ ریاستی حکومت بین الاقوامی کھیل مقابلوں میں مدھیہ پردیش کی شراکت اور فرہامیوں کو بڑھانے کے مقصد سے کھلاڑیوں کو ہر ممکن تعاون فراہم کر رہی ہے۔ ریاست میں کھیلوں کی سرگرمیاں اس مقصد کے ساتھ چلائی جارہی ہیں کہ مدھیہ پردیش کے کھلاڑی 2028 میں لاس اینجلس میں ہونے والے اولمپکس سمیت تمام بین الاقوامی کھیل مقابلوں میں زیادہ سے زیادہ تعداد میں حصہ لیں اور بڑی تعداد میں تمغے لائیں۔اس مقصد کے ساتھ ریاست میں کھیل سرگرمیاں نافذ کی جارہی ہیں۔ ریاستی حکومت ریاست میں کھیلوں کے بنیادی ڈھانچے کی توسیع کے لیے مسلسل کام کر رہی ہے، کھلاڑیوں کو بہترین تربیت کے ساتھ ساتھ دیگر امداد اور مراعات بھی فراہم کی جا رہی ہیں۔ ریاستی حکومت مدھیہ پردیش اولمپک ایسوسی ایشن کو ہر ممکن تعاون فراہم کرانے کے لیے تیار ہے۔ وزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادو مدھیہ پردیش اولمپک ایسوسی ایشن کی جبلپور میں منعقد سالانہ میٹنگ کو وزیراعلیٰ رہائش گاہ سے ورچوئلی خطاب کر رہے تھے۔ میٹنگ میں وزیر شہری ترقیات نیز رہائشات مسٹر کیلاش وجے ورگیہ ورچوئلی شامل ہوئے۔ اس موقع پر ایڈیشنل چیف سکریٹری ڈاکٹر راجیش راجورا اور ایڈیشنل چیف سکریٹری کھیل اورنوجوان بہبود مسٹرمنو شریواستو موجود تھے۔
وزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادو نے کہا کہ مدھیہ پردیش اولمپک ایسوسی ایشن 1952 سے یعنی 73 سالوں سے کھیلوں کے شعبہ میں مسلسل کام کر رہی ہے۔
اتراکھنڈ میں 38ویں قومی کھیلوں میں مدھیہ پردیش کی کارکردگی شاندار رہی اور ریاست نے پہلی بار تیسری پوزیشن حاصل کی۔ مدھیہ پردیش میں کھیلوں کا بنیادی ڈھانچہ تیز رفتار سے آگے بڑھ رہا ہے ۔ مدھیہ پردیش میں 22 سے زیادہ ہاکی کے ایسٹروٹرف اور 15 ایتھلیٹک ٹریکس ہیں، جو ملک کی کسی دوسری ریاست کے پاس نہیں ہے۔ مدھیہ پردیش میں 18 ایکسی لینس اکیڈمیاں ہیں۔ وزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادو نے اولمپک ایسوسی ایشن کے تمام افسران کو مبارکباد اور نیک خواہشات دیں۔ جبل پور میں منعقدہ میٹنگ میں مدھیہ پردیش اولمپک ایسوسی ایشن کے افسران موجود تھے۔