بھوپال 18جولائی:وزیر اعلیٰ ڈاکٹر موہن یادو نے کہا ہے کہ سرمایہ کاروں کی ضروریات کوہم بخوبی جانتے ہیں۔ ہماری پالیسی سرمایہ کاروں کو مناسب طریقے سے سہولت فراہم کرنا ہے۔ اپنی سرشار سرمایہ کار دوست 18 صنعتی پالیسیوں کے ذریعہ، ہم نے سب کے لیے سرمایہ کاری کے دروازے کھول دیے ہیں۔ مدھیہ پردیش آئیے، ہماری پالیسیوں اور فراہمیوں کا معائنہ کیجئے اور سرمایہ کاری کیجئے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان اور اسپین کے درمیان پرانے تعلقات ہیں۔ ہم ان تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے لیے یہاں آئے ہیں۔ ہم یہاں سے صرف سرمایہ کاری نہیں ، بلکہ طویل مدتی شراکت داری چاہتے ہیں۔ ہماری حکومت اگلے سال 2026 کو ہندوستان-اسپین ثقافتی تعاون کے سال کے طور پر منائے گی۔ اس کے تحت فن، ثقافت، ادب اور فلم پر مبنی پروگرام بھی منعقد کیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ مدھیہ پردیش اور اسپین کے درمیان فلم کو – پروڈکشن کو فروغ دینے کے لیے ایم او یو پر دستخط کیے گئے ہیں۔ ہم نے اسپین فلم کمیشن کے ساتھ فلم پروڈکشن کے شعبے میں تعاون پر بھی بات چیت کی ہے۔ وزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادو اپنے دورہ یورپ کے تیسرے دن جمعہ کو بارسلونا میں انویسٹ ان ایم پی بزنس فورم میٹ سے خطاب کر رہے تھے۔ اس موقع پر مدھیہ پردیش اسٹیٹ الیکٹرانکس ڈیولپمنٹ کارپوریشن اور سبمر ٹیکنالوجی اسپین کے درمیان ایم او یو پر دستخط کیے گئے۔ وزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادو نے کہا کہ جس طرح بارسلونا نے اختراع، ثقافت اور اقتصادی شمولیت کے ذریعہ ترقی کا ایک منفرد ماڈل پیش کیا ہے، اسی طرح مدھیہ پردیش بھی وراثت سے وکاس کی روایت کومزید آگے بڑھاتے ہوئے اب تیزی سے گلوبل گروتھ انجن کے طور پر ابھر رہا ہے۔ وزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادو نے کہا کہ یوروپ کو ویزن دینے والے بارسلونا کومدھیہ پردیش کی جانب سے مبارکباد ۔ بارسلونا اختراعات اور خوابوں کا شہر ہے، جس پر ماں سرسوتی کی کرپاہے۔ یہاں کے لوگ اپنے ماضی کو ساتھ رکھنا چاہتے ہیں۔ وزیر اعظم مسٹرنریندر مودی کے وراثت کے ساتھ وکاس کے منتر کواسپین بھی محسوس کرتا ہے۔ بارسلونا نے ترقی اور جدت کی نئی راہ دکھائی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مدھیہ پردیش بھی مستحکم حکمرانی، سادہ عمل اور تیز فیصلوں کے معاملے میں دنیا کا اعتماد حاصل کر کے آگے بڑھ رہا ہے۔
وزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادو نے کہا کہ وزیر اعظم مسٹرمودی کی فعال قیادت اور رہنمائی میں ہندوستان جلد ہی دنیا کی تیسری سب سے بڑی معیشت بنے گی۔ ہندوستان اور اسپین جمہوری اقدار اور اختراعات کے ساتھ کھڑے نظر آتے ہیں۔ دونوں کے درمیان 9 ارب ڈالر سے زیادہ کی دوطرفہ تجارت ہے۔ دفاعی شعبے میں بھی بڑی شراکت داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ انہیں اسپین میں سرمایہ کاروں سے مل کر سب سے زیادہ خوشی محسوس ہوئی۔ دنیا کی سب سے بڑی کاٹن کمپنی ‘انڈیٹیکس کے یہاں دورے کے بعد پتہ چلا کہ مدھیہ پردیش کی کاٹن اور اس کی ٹیکنالوجی مل کر ترقی کا ایک نیا باب لکھ سکتی ہے۔ پیسہ کمانے میںانسانی اقدار کو بھلا جاتے ہیں۔ انڈیٹیکس کے افسران نے بتایا کہ 30 سے 40 فیصد گرین انرجی کا استعمال کیا جارہا ہے۔ مدھیہ پردیش میں توانائی کی کل پیداوار کا تقریباًنصف سے زیادہ قابل تجدید توانائی ہے۔ ریاست زیادہ سے زیادہ گرین انرجی پیدا کرنے کے لیے ٹھوس اقدامات کر رہی ہے۔ اس کے ذریعہ مدھیہ پردیش دنیا کے لیے ایک مثالی ریاست کے قیام کی سمت میں ٹھوس قدم بڑھا رہا ہے۔ یہاں، نامیاتی کپاس کے ساتھ ساتھ، مدھیہ پردیش نے بھی فصل کی پیداوار اور دیگر تمام شعبوں میں اپنی رفتار بڑھا ئی ہے۔