بھوپال:04؍ستمبر:وزیراعلیٰ ڈاکٹر موہن یادو نے کہا ہے کہ مدھیہ پردیش میں صنعتی ترقی اور سرمایہ کاری کو راغب کرنے کے لیے ریاستی حکومت پابندِ عہد ہے۔ حکومت چھوٹے بڑے تمام سرمایہ کاروں کو مکمل تعاون دینے کے لیے تیار ہے۔ جہاں سرمایہ کاری ہے، وہاں روزگار ہے۔ مدھیہ پردیش نے سرمایہ کاروں کا دل اور اعتماد جیتا ہے۔ وزیراعلیٰ ڈاکٹر یادو جمعہ کو سیہور ضلع کے بڑیا کھیڑی میں کرامپٹن گریوز کے نئے پاور ٹرانسفارمر مینوفیکچرنگ یونٹ کے افتتاح اور پہلے ٹرانسفارمر کے رول آؤٹ کے موقع پر منعقدہ پروگرام سے خطاب کر رہے تھے۔ یہ ملک میں اس طرح کی سب سے بڑی اکائی ہے۔وزیراعلیٰ ڈاکٹر یادو نے کہا کہ جنم اشٹمی کے مقدس موقع پر تقریباً 900 کروڑ کی لاگت سے تیار ہوئی سی جی پاور اینڈ انڈسٹریل سالیوشن کی نئی پاور ٹرانسفارمر فیکٹری کا افتتاح پورے خطے کے لیے بڑی فراہمی ہے۔ وزیراعلیٰ ڈاکٹر یادو نے کہا کہ صنعت دوست پالیسیوں کی وجہ سے ملک کی بڑی بڑی کمپنیوں نے مدھیہ پردیش آکر صنعتیں قائم کرنے کی صحت مند مسابقت تیارہو رہی ہے۔ ہماری ریاست سرمایہ کاروں کی پہلی پسند بن رہی ہے۔ ریاست میں آنے والی فیکٹریوں میں صرف مصنوعات تیار نہیں ہوتی ہیں، بلکہ اس سے روزگار کے مواقع میں اضافہ اور ریاست کی خوشحالی کا راستہ ہموار ہوتا ہے۔
وزیراعلیٰ ڈاکٹر یادو نے کہا کہ وزیراعظم مسٹرنریندر مودی کی قیادت میں ملک جس رفتار سے ترقی کی جانب بڑھ رہا ہے، اسی رفتار سے مدھیہ پردیش بھی تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے۔ نئی صنعتوں سے مقامی سطح پر نوجوانوں کو روزگار ملنے کے ساتھ ہی تجارت اور اقتصادی سرگرمیوں میں توسیع ہوتی ہے۔ صنعتی سرمایہ کاری بڑھنے سے ریاست کی معیشت مضبوط ہوتی ہے اور حکومت کو ترقی اور عوامی فلاح کے کاموں کے لیے زیادہ وسائل دستیاب ہوتے ہیں۔ ریاستی حکومت کی کوشش ہے کہ ریاست میں زیادہ سے زیادہ سرمایہ کاری آئے اور اس کا فائدہ صنعت، روزگار کے ساتھ ساتھ مجموعی ترقی کی شکل میں ملے۔وزیراعلیٰ ڈاکٹر یادو نے کہا کہ پیشن، پوٹینشل، پالیسی، پرفارمنس اور پروڈکشن مدھیہ پردیش کی نئی صنعتی شناخت بن گئے ہیں۔ صنعت قائم کرنے والے سرمایہ کاروں کو ہر ممکن تعاون فراہم کرنے کے لیے ریاستی حکومت تیار ہے۔ ریاست میں سرمایہ کاری کے لیے سازگار ماحول تیار کیا گیا ہے، جس سے صنعتی ترقی کے ساتھ روزگار کے نئے مواقع بھی پیدا ہو رہے ہیں۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ سیہور میں ملک کی سب سے بڑی ٹرانسفارمرمینوفیکچرنگ یونٹ کا افتتاح تاریخی موقع ہے۔ ملک کے توانائی اور صنعتی ایکو سسٹم کو ٹرانسفارم کرنے میں اس صنعت کا اہم کردار ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ اب ’’ڈائی سے لے کر ٹرانسفارمر تک کی تعمیر سیہور میں‘‘ ہونے لگی ہے، جو ضلع میں بڑھتی ہوئی صنعتی ترقی کا ثبوت ہے۔
وزیراعلیٰ ڈاکٹر یادو نے کہا کہ گزشتہ سال اگست میں بھومی پوجن کے بعد ریکارڈ 13 ماہ میں سیہور میں دنیا کی سب سے بڑی ٹرانسفارمر مینوفیکچرنگ فیکٹری شروع ہوئی ہے۔ ملک کے الیکٹریکل ایکو سسٹم کو ٹرانسفارم کرنے میں سی جی پاور اینڈ انڈسٹریل سالیوشن کی پاور ٹرانسفارمر مینوفیکچرنگ یونٹ بڑا کردار ادا کرے گی۔ اس یونٹ سے خطے کی تصویر بدل جائے گی۔ پروگرام میںوزیر ریوینیو مسٹر کرن سنگھ ورما ، ممبراسمبلی مسٹر سدیوش رائے ، ممبراسمبلی مسٹررماکانت بھارت سمیت متعددعوامی نمائندے اور کثیر تعدادمیں کمپنی کے افسران – ملازمین موجودتھے ۔