بنگلورو، 02 ستمبر (یو این آئی) ٹوکیو 2020 کی کانسے کی تمغہ یافتہ لولینا بوروگوہین اور نکھت زرین 4 ستمبر سے انگلینڈ میں شروع ہونے والی عالمی باکسنگ چیمپئن شپ 2025 میں 20 رکنی ہندوستانی دستے کی قیادت کریں گی۔اس کھیل کی نو تشکیل شدہ عالمی گورننگ باڈی ورلڈ باکسنگ کے زیراہتمام ہونے والی یہ چیمپئن شپ پہلی بار ایم اینڈ ایس بینک ایرینا میں کھیلی جائے گی جو 14 ستمبر تک جاری رہے گی۔ اس میں 65 سے زائد ممالک کے 550 سے زیادہ باکسرز شرکت کریں گے جن میں پیرس 2024 اولمپکس کے 17 تمغہ یافتہ کھلاڑی بھی شامل ہیں۔ کھلاڑی 20 ویٹ کیٹیگریز (10 مرد اور 10 خواتین) میں مقابلہ کریں گے۔
چیمپئن شپ کی لائیو اسٹریمنگ ہندوستان میں ورلڈ باکسنگ کے یوٹیوب چینل پر دستیاب ہوگی۔ ملک میں اس کا کوئی لائیو ٹی وی نشریہ نہیں ہوگا۔