ٹوکیو ، 16 جولائی (یو این آئی) لکشیا سین اور ساتوِک سائی راج رینکیریڈی اور چراغ شیٹی کی ہندوستانی جوڑی نے بدھ کے روز اپنے اپنے میچ میں جیت درج کراکر جاپان اوپن 2025 کے اگلے راؤنڈ میں جگہ بنالی۔سین نے متوازی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے چین کے وانگ ژینگ جینگ کو 21-11, 21-18 سے شکست دی۔ سین دوسرے دور میں جاپان کے اسٹار پلیئر کوڈئی ناراوکا سے مقابلہ کریں گے۔
وہیں مرد ڈبلز مقابلے میں ، ساتوک اور چراغ نے اپنی مہم کا شاندار آغاز کیا اور جنوبی کوریا کے کانگ من ہیوک اور کی ڈونگ -زو کی جوڑی کو 21-18 ، 21-10 سے ہراکر آخری 16 میں داخلہ حاصل کیا۔ پی وی سندھو اور اننتی ہوڈا خواتین کے سنگلز ڈرا کے پہلے راؤنڈ میں ہار کر باہر ہوگئیں۔