اورنگ اباد :19؍اکتوبر:(پریس ریلیز) ڈاکٹر رفیع الدین ناصر صدر شعبہ نباتات مولانا آزاد کالج اورنگ آباد (مہاراشٹر) جن کو حال ہی میں مہاراشٹر اسٹیٹ اردو اکیڈمی نے تیسری مرتبہ ایوارڈ سے سرفراز کیا ان کی دو کتابوں کا رسم اجرام عمل میں ایا ان کی 49 ویں کتاب “قرانی نباتات- مراہٹواڑہ کے حوالے سے” کا رسم اجرا ڈاکٹر حلیم صابر (کولکتہ) کے ہاتھوں عمل میں آیا جبکہ ان کی 50ویں کتاب “نباتات طب نبوی ص -مراہٹواڑہ کے حوالے سے کا رسم اجرء ڈاکٹر احمد معراج (کولکتہ) کے ہاتھوں عمل میں ایا۔ عکس ادب کے گولڈن جوبلی شمارے کی رسم اجرا کے موقع پر منعقدہ تقریب کے موقع پر ان کتابوں کا رسم اجرا وقوع پذیر ہوا اس عظیم الشان تقریب کی صدارت ڈاکٹر کریم سالار ،صدر اقرا ایجوکیشن سوسائٹی جلگاؤں نے کی۔ اپنے صدارتی خطاب میں ڈاکٹر کریم سالار نے ڈاکٹر رفیع الدین ناصر کی خدمت میں مبارکباد پیش کی اور فرمایا کہ 50 سائنسی کتابوں کی اشاعت ایک عظیم کارنامہ ہے جس کی جتنی تعریف کی جائے کم ہے ۔اس پر وقار تقریب میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے ڈاکٹر اطیب اعجاز حیدراباد ڈاکٹر دوست محمد خان، ڈاکٹر شہاب افسر ڈاکٹر نخشب مسعود مالیگاوں، ڈاکٹر احمد معراج(کولکتہ)، ڈاکٹر شیخ عظیم الدین ڈاکٹر محمود صدیقی ڈاکٹر مسرت فردوس، ڈاکٹر ارتکاز افضل، ڈاکٹر اسلم مرزا، خان مقیم خان،ڈاکٹر سمیع اللہ خان وغیرہ نے شرکت کی ۔ اس تقریب کے آرگنائزر ڈاکٹر یوسف صابر تھے جبکہ کوارڈینیٹر ابراہیم خان تھے اس تقریب میں بیڑ، پربھنی، نانڈیڑ، جالنہ اورشہر کے کثیر تعداد میں طلبہ اساتذہ کرام اور فضلا نے شرکت کی اور ڈاکٹر رفیع الدین ناصر کو مبارکباد پیش کی اور مستقبل میں اسی طرح کی کاوشوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔









