بھوپال 26جولائی:وزیر اعلیٰ ڈاکٹر موہن یادو نے کہا ہے کہ ہماری حکومت خواتین کی اقتصادی ترقی، سماجی ہم آہنگی اور سب کو بااختیار بنانے کے لیے سماجی ڈھانچے کے تانے بانے میں ہر سطح پر ضروری تعاون دے رہی ہے۔ اس کے نتیجے میں وزیر اعظم مسٹرنریندر مودی کی خواہش کے مطابق کسانوں، نوجوانوں، غریبوں کی بہبود اور خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے مختلف اسکیمیں اور پروگرام چلائے جا رہے ہیں۔ ملک کے لیے مادرپدر کا احساس ہماری ثقافت میں موجود ہے، ہم سب مادر ہندکے لیے اپنا سب کچھ قربان کرنے کے لیے ہمیشہ تیار ہیں۔ آج کا ماترشکتی سمیلن سناتن ثقافت کے مطابق ماؤں اور بہنوں کے تئیں خصوصی تعظیم، پیار، محبت اور احترام کا مظہر ہے۔ ہندوستان کی خاندانی روایت ہماری ثقافت کو بھرپور اور مضبوط بناتی ہے۔ خاندانی روایت کی بنیاد ماترشکتی ہے۔ بیٹیاں ایک نہیں دو خاندان بچاتی ہیں۔ بہنوں اور بیٹیوں کے اس احترام کے نتیجے میں ریاست میں “لاڈلی بہنا یوجنا” شروع کی گئی۔ ساون کے مہینے میں لاڈلی بہنوں کو ان کے کھاتوں میں 1250 روپے کے ساتھ اضافی 250 روپے آنے والے ہیں۔ یہ بہنوں اور بیٹیوں کے تئیں ہماری حکومت کا احترام اور پیار ہے۔ وزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادو سنیچرکو ستنا ضلع کے سنگھ پور میں منعقد ماتر شکتی اتسو کے تحت منعقد خواتین کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔
ریاست کی تمام بہنیں ہمارا فخر اور عزت ہیں
وزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادو نے کہا کہ لاڈلی بہنا یوجنا کے تحت بہنوں کو جاری کی جانے والی رقم میں مرحلہ وار اضافہ ہو گا اور سال 2028 تک بہنوں کو ماہانہ تین ہزار روپے دستیاب کرائے جائیں گے۔ اس اسکیم کے تحت خواتین کو بااختیار بنانے اور ان کی فلاح و بہبود کے لیے ہر ماہ 1500 کروڑ روپے سے زیادہ منتقل کیے جا رہے ہیں۔ ریاست کی تمام بہنیں ہمارا فخر اور اعزاز ہیں۔ ہم ان کی عزت اور فلاح کے لیے کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے۔ دیوالی کے بعد آنے والے بھائی دوج تک، ریاستی حکومت تمام لاڈلی بہنوں کو 1250روپے سے بڑھا کر ہر ماہ1500روپے امدادی رقم دیگی۔ بہنوں اور بیٹیوں کو بااختیار بنانے کے لیے خود امدادی گروپس چلانے، نوکریوں اور مقامی نیز بلدیاتی اداروں اور پنچایتوں میں ریزرویشن فراہم کیا جا رہا ہے۔ وزیر اعظم مسٹرمودی لوک سبھا اور ودھان سبھا میں بہنوں کو 33 فیصد ریزرویشن فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔ ماؤں بہنوں کی فلاح و بہبود کے لیے تمام خاندانوں کو پختہ گھر، ہر گھر میں گیس کنکشن فراہم کیے جا رہے ہیں۔ دیدیاںلکھ پتی بن کر ترقی کر رہی ہیں، بیٹیوں کی تعلیم کا مناسب انتظام ہے، امتحان میں اچھے نتائج حاصل کرنے پر انہیں سائیکل، لیپ ٹاپ فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ حوصلہ افزائی بھی دی جا رہی ہیں۔ بیٹیوں کو ڈاکٹر اور انجینئر بننے کے لیے ہر ممکن مدد بھی دستیاب ہے۔ ریاستی حکومت صنعتوں میں کام کرنے والی بہنوں کو بھی خصوصی مدد فراہم کر رہی ہے۔
رائے گڑھ میں مسلسل بارش سے معمولات زندگی مفلوج
رائے گڑھ، 26 جولائی (یو این آئی) چھتیس گڑھ کے ضلع رائے گڑھ میں گزشتہ دو دنوں سے جاری بارش نے عام زندگی کو بری طرح متاثر کیا ہے۔ بارش اس قدر شدید ہے کہ معمولات زندگی درہم برہم ہو کر رہ گئے ہیں۔
ایک طرف شہر میں پانی جمع ہونے سے لوگ پریشان ہیں، تو دوسری جانب ضلع کے دیگر علاقوں میں بھی بارش کی تباہ کاریوں نے عوامی زندگی پر منفی اثر ڈالا ہے۔