نارتھمپٹن ​​09 جون (یو این آئی) تنوش کوٹیان اور انشول کمبوج کی آٹھویں وکٹ کے لیے 84 رن کی ناٹ آوٹ پارٹنرشپ کی بدولت ہندستان اے نے دوسرے ان آ فیشیل ٹیسٹ کے چوتھے دن پیر کو دوسرے سیشن کے دوران اسکور 350 رن سے آگے پہنچا دیا اور اس کے ساتھ ہی ہندستان اے کی مجموعی سبقت 374 رن ہو گئی ہے۔آج ہندوستان اے نے کل کے اسکور چار وکٹ پر 163 رن سے آگے کھیلنا شروع کیا۔ انڈیا اے کا پانچواں وکٹ دھرو جریل (28) کی صورت میں گرا۔ اس کے بعد نتیش کمار ریڈی (42)، شاردول ٹھاکر (34) رن بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ ریڈی اور ٹھاکر کو جارج ہل نے بولڈ کیا۔ انڈیا اے نے مقررہ 80 اوور میں سات وکٹ پر 353 رن بنالئے ہیں۔ تنوش کوٹیان (52 ناٹ آؤٹ) اور انشول کمبوج (25) رن بناکر کریز پر مضبوطی سے کھڑے ہیں۔ انگلینڈ لائنز کی جانب سے جارج ہل نے تین وکٹیں حاصل کیں۔ کرس ووکس اور ایڈورڈ جیک نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔اس سے قبل ہندستان نے پہلی اننگز میں 348 رن بنائے تھے اور انگلینڈ لائنز نے پہلی اننگز میں 327 رن بنائے تھے۔