کولکاتا:29؍اپریل:آئی پی ایل کے 47ویں میچ میں آج کولکتہ نائٹ رائیڈرز نے دہلی کیپٹلز کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی۔ کولکتہ نے اس سیزن میں دوسری بار دہلی کو شکست دی ہے۔ ٹیم نے 154 رنز کا ہدف 16.3 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ایڈن گارڈنز اسٹیڈیم میں ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے دہلی نے 20 اوورز میں 9 وکٹوں پر 153 رنز بنائے۔ کے کے آر کی جانب سے فل سالٹ نے 33 گیندوں پر 68 رنز کی اننگز کھیلی۔ انہوں نے سیزن میں اپنی چوتھی ففٹی اسکور کی۔ سنیل نارائن نے 15 اور رنکو سنگھ نے 11 رنز کا حصہ ڈالا۔
اکشر پٹیل نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔اس سے قبل ڈی سی کے کلدیپ یادو نے 26 گیندوں پر ناقابل شکست 35 رنز بنائے جبکہ کپتان رشبھ پنت نے 27 رنز کا تعاون دیا۔ ورون چکرورتی نے 3 جبکہ ویبھو اروڑہ اور ہرشیت رانا نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔ مچل اسٹارک اور سنیل نارائن نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔